کمپیوٹر گیم کھیلیں اور وزن گھٹائیے
weight loss fatness treatment video games

یونیورسٹی آف ایکیسٹر اور کارڈف یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ایک ویڈیو گیم بنایا ہے جو کھیلنے والے کو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ گیم کھیلنے والے کو روزانہ 220 یا اس سے کم کیلوریز کی خوراک کھانے کی ترغیب دیتا ہے اور بہترین تنائج کے لیے اسے ہفتے میں کم سے کم چار مرتبہ کھیلنا ہوتا ہے۔ گیم کا اصل مقصد کھیل کھیل میں ذہن کو کم خوراکی کے پیغامات دینے ہوتے ہیں۔ گیم میں وزن بڑھانے والے اورصحت مند کھانوں کی تصاویر ابھرتی ہیں جن میں جنک فوڈ کی تصویر پرکلک کرنے سے پرہیز اور جسم کے لیے صحت مند کھانوں کی تصاویر پر کلک کرکے گیم جیتا جاسکتا ہے۔ اس طرح لاشعوری طور پر دماغ مرغن اور مضرِصحت کھانوں کو ناپسند کرنے لگتا ہے اور اس طرح کیلیوریز کنٹرول میں ہونے سے ایک ہفتے میں ڈیڑھ پونڈ تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ اس کمپیوٹر گیم کی آزمائش میں 42 افراد کو شامل کیا گیا جن کی اکثریت کا وزن ذیادہ تھا اور وہ کیلوریز سے بھرپور کھانے مثلاً بسکٹ، کیک اور چاکلیٹ وغیرہ کھانے کے عادی تھے۔ ان میں سے 88 فیصد افراد گیم سے خوش ہوئے اور اسے جاری رکھنے کا وعدہ کیا ۔ ماہرین کے مطابق یہ موٹاپے کا باقاعدہ علاج نہیں لیکن علاج کی جانب ترغیب دینے کا ایک ذہنی پروگرام ہے جس کے اثرات دیرپا رہتے ہیں اور گیم کی مشق سے وہ مرغن اور وزن بڑھانے والی غذاؤں سے دور رہتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں