دیسی گھی وزن کم کرنے میں بھی مددگار
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
weight loss desi ghee help

دیسی گھی باورچی خانے میں موجود ایسی فائدے مند چیز ہے جسے آج کل کی خواتین نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔

تاہم کچن کی اس سب سے زیادہ نظرانداز کی جانے والی چیز کے بہت سے فائدے ہیں جن کے بارے میں اگر خواتین جان لیں تو وہ کبھی اسے نظر انداز کرنے کی غلطی نہ کریں۔ دیسی گھی دودھ سے بنتا ہے لہٰذا اس میں دودھ کی مفید چکنائیاں (فیٹس)، وٹامن اے اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ یہاں دیسی گھی کے چند انمول فائدے بیان کیے جارہے ہیں جو صحت کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔

موجودہ دور میں  خواتین نے وزن بڑھنے کے پیش نظر دیسی گھی کا استعمال بالکل بند کردیا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دیسی گھی وزن بڑھانے کے بجائے پیٹ کی چربی کوکم کرنے میں مددکرتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جسم کی چربی کم کرنے  میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔

نیند کی کمی کے باعث آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں جو چہرے پر نہایت بدنما نظر آتے ہیں۔ تھوڑا سا دیسی گھی لے کر سیاہ حلقوں پر دائرے کی شکل میں لگائیں اور سوجائیں۔ یہ عمل کچھ دن جاری رکھنے پر واضح فرق نظرآنا شروع ہوجائے گا۔

دیسی گھی میں زخموں کو ٹھیک کرنے کی قدرتی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ اگر جسم کا کوئی حصہ ہلکا سا جل جائے یا کہیں پر سوجن آجائے تو اس جگہ تھوڑا سا دیسی گھی لگالیں۔ یہ قدرتی طریقہ علاج بہت کارگر ثابت ہوتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں