دل کی بند شریانیں کھولنے کا قوی الاثر عمل
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
veins heart treatment

دل کے عارضہ میں مبتلا افراد ادویات اور علاج سے تنگ آکر بہت سے ٹوٹکے بھی استعمال کرنے لگتے ہیں لیکن اس جدوجہد کے باوجود انہیں دل کے عارضہ سے نجات نہیں ملتی۔

البتہ جو لوگ روحانی طور پر مضبوط ہوجاتے ہیں انہیں دل کے عارضہ سے سکون مل جاتا اور وہ قلبی طور پر مضبوط ہوجاتے ہیں ۔روحانی عاملین کا کہنا ہے کہ اسمائے ربی یاحیی یا قیوم کے بعد اللہ رب العزیزکا اسم مبارک یافتّاح تواتر سے پڑھنے والوں کو دل کا عارضہ نہیں ہوتا۔رب الکریم کا اسم مبارک یافتاح اسم جمالی ہے اوراس کے اعداد489ہیں ۔اس سے مراد وہ ذات ہے جس کی نظر عنایت سے ہر مصیبت،بلااور آفت دور ہو جاتی ہے۔اس کے رحم وکرم سے ہر مشکل آسان اور سختی ختم ، تنگی راحت میں بدل جاتی ہے اور اس کی مدد سے دشمن پر فتح حاصل ہوتی ہے۔ جو شخص عارضہ قلب میں مبتلا ہو اور اس کے دل کی شریانیں بند ہو گئی ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ اس اسم پاک کو بعد ازنماز فجر700مرتبہ پڑھے۔اوّل و آخر7مرتبہ درود پاک پڑھے،عمل کی مدت40دن ہے۔اگر اس کا نقش بنا کر پانی میں ڈال کر پیئے تو دل کے مرض سے خلاصی ہو۔یادرہے کہ نقش عمل کے بعد روزانہ ایک لکھا جائے گا اور اس ایک نقش کو ایک دن کے لیے پینا ہو گا۔اسی طرح چالیس دنوں میں چالیس نقوش لکھے اور پئے جائیں گے۔چالیس دن کے بعد وہ اپنی رپورٹ کروا سکتا ہے آج کل کی جدید سائنس میں دل کی شریانوں کی تصویر کشی کے لیے کافی زیادہ آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔ان شاء اللہ مرض دور ہو گا اور دل کے بند والو کھل جائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں