موٹاپے کی وباءکی اصل وجہ سامنے آگئی
tummy fats reason drinks

آج کل موٹاپے کا شکار ہر فرد کیوں ہورہا ہے؟

اس کی وجہ آخرکار سامنے آگئی ہے اور وہ ہے میٹھے مشروبات کا استعمال۔ یہ دعویٰ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ جنیوا یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر لوگ بہت زیادہ میٹھے مشروبات یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال کریں تو انہیں موٹاپے کے لیے تیار ہوجانا چاہئے۔ اس تحقیق کے مطابق 2013 سے 2015 کے درمیان شائع ہونے والے تیس طبی مطالعہ جاتی رپورٹس کا تجزیہ کرکے نتیجہ نکالا گیا کہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس سے قبل یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ یہ میٹھے مشروبات ذیابیطس اور امراض قلب کا خطرہ بھی بڑھاتے ہیں۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مشروبات موٹاپے کا باعث بنتے ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ میٹھے مشروبات جسم کے ساتھ متعدد طریقوں سے وہ نقصانات پہنچاتے ہیں، جن کا اندازہ پہلے سے بیشتر افراد کو ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ممالک اپنی صحت کی پالیسیوں میں ان مشروبات کے استعمال میں کمی کے لیے اصلاحات کریں اور پانی یا صحت مند متبادل کی حوصلہ افزائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر ممالک میں ان مشروبات کا بہت زیادہ استعمال ہورہا ہے اور شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بچوں اور بڑوں کے جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں