جلد پر چھالوں سے فوری نجات کیلئے آسان گھریلو نسخے
  • 30
  • 47

http://tuition.com.pk
treatment health health and fitness

کراچی: اگر جسم پر گرم پانی ،آگ لگ جائے یا کوئی جوتا تکلیف دے تو چھالے بن جاتے ہیں جو کہ بہت ہی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔آئیے آپ کو چھالوں سے فوری آرام کے لئے چند آسان گھریلو نسخے بتاتے ہیں۔

لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش ہے تو دن میں 9 گھنٹوں سےزائد ہر گز نہ سوئیں ڈیوڈرینٹ اگر آپ اپنے گھر میں رکھے ڈیوڈرینٹ کا استعمال کریں تو یہ پاﺅں پر چھالے بننے سے روکے گا۔جوتا پہننے سے قبل تھوڑا سا ڈیوڈرینٹ لگانے سے پاﺅں پر چھالے نہیں بنیں گے۔ بینڈیج اگر آپ کے پاﺅں یا کسی اور جگہ پر چھالہ بن چکا ہے تو بینڈیج جسے عرف عام میں سنی پلاسٹ بھی کہا جاتا ہے کااستعمال کریں۔اسے اس طرح چھالے پر لگائیں کہ درمیانی حصہ تھوڑا ابھرا ہوا ہو تا کہ چھالے پر ہوا لگتی رہے۔اس طرح آپ کا چھالہ مٹی سے محفوظ رہے گا اور جلد ٹھیک ہوجائے گا۔ سبز چائے تین ٹی بیگ سبز چائے کے لے کر ان میں بیکنگ سوڈا ڈال کر ابالیں اور اس محلول کو ٹھنڈا ہونے پر اپنے چھالے کو اس میں بھگونے سے چھالے کافی حد تک ٹھیک ہوجائیں گے۔ سیب والے سرکے اس کے استعمال سے آپکو چبھن ہو گی لیکن یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے۔ سرکے کو روئی سے لگا کر چھالے پر لگائیں کہ اس طرح چھالے میں انفیکشن کا امکان ختم ہوجائے گا۔آپ چاہیں تو ہائیٹروجن پر آکسائیڈ کو بھی چھالے کو دھونے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ وٹامن ای ہماری جلد کے لئے وٹامن ای بہت مفید ہے۔آپ چاہیں تو بازار سے آسانی سے دستیاب وٹامن ای کے کیپسول میں سے مائع نکال کر چھالے پر لگاسکتے ہیں جس سے آپ کو بہت جلد آرام آجائے گا۔ خوش رہنے اور ذہنی دباﺅ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہترین اور آسان ورزشیں کوار گندل یہ پودا انسانی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہے اور اگر آپ اس کے تیل یا مادے کو چھالے والی جگہ پر لگائیں تو آپ کو جلن کا احساس کم ہوگا اور چھالے جلد ختم ہوجائیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں