ڈپریشن سے نجات کا آسان نسخہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
treatment depression

ڈپریشن سے نجات کا آسان نسخہ


کیا آپ اکثر مایوسی یا ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں ؟ یا آپ کے دوست کو ہر وقت ذہنی تناﺅ تنگ کیے رکھتا ہے ؟ اگر ہاں تو ایک معمولی سی عادت زندگی میں خوشگوار تبدیلی لاسکتی ہے۔ یہ دعویٰ سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ اپپسلا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہونٹوں کو محض اوپر کی جانب کھینچ دینا یعنی مسکراہٹ ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے۔ تحقیق کے مطابق انسان دیگر افراد کے چہروں کے تاثرات پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہیں اور محض 30 ملی سیکنڈ میں دماغ دیگر افراد کے جذباتی تاثرات جیسے مسکراہٹ یا رنجیدگی کو شناخت کرکے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ دماغی ردعمل کا انسانوں کو احساس تک نہیں ہوتا یا وہ غیرشعوری ہوتا ہے مگر اس سے ہماری ذہنی حالت میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ محققین کے بقول سامنے کھڑے فرد کے چہرے کے تاثرات کا عکس قدرتی طور پر ہمارے چہروں پر بھی جھلکنے لگتا ہے۔ تو اگر آپ کسی کے سامنے مسکرا دیتے ہیں تو اس کے مسائل میں تو مددگار ثابت نہیں ہوتے مگر ان کے مزاج پر اثرات ضرور خوشگوار اثرات مرتب ہوجاتے ہیں۔ محققین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ تکلیف کی حالت میں اگر مسکرایا جائے تو اس کی شدت میں کمی آنے لگتی ہے، یہاں تک کہ جھوٹی مسکراہٹ سے ہی تناﺅ میں کمی آنے لگتی ہے

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں