اگر اس عمر تک آپ کے 5 دانت گرجائیں تو سمجھیں کہ موت بے حد قریب آگئی، سائنسدانوں نے انتہائی تشویشناک خبر دے دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
tooth reason death

اگر آپ کے دانت جلد گرجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی موت بھی جلد ہوگی۔اوورل ہیلتھ فاﺅنڈیشن کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذہنی تناﺅ اور بیماری کا اثر سب سے پہلے منہ پر پڑتا ہے اور انسان کے دانت گرنے لگتے ہیں۔

ائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر 65سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے آپ کے پانچ سے زائد دانت گرجائیں تو آپ کی موت بھی جلد ہوسکتی ہے۔ تحقیق کاروں نے دانتوں کی صحت اور مختلف طرح کی بیماریوں کے درمیان تعلق پر ریسرچ کی اور یہ بات معلوم ہوئی کہ خطرناک بیماریوں جیسے دل اور ذیابیطس کا اثر براہ راست دانتوں پر پڑتا ہے اور وہ گر جاتے ہیں۔Periodontology 2000میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن افراد کاایک بھی دانت 74سال کی عمر تک نہیں گرتا، تو اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے کہ یہ لوگ100سال کی عمر تک زندہ رہیں۔ہمارے منہ میں موجود بیکٹیریا پیٹ میں جانے کے بعد خون میں شامل ہوتے ہیں اور مختلف طرح کی بیماریوں کا باعث بنتی ہیں جس کی وجہ سے شریانیں بند ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ڈاکٹرنیجل کارٹر کا کہنا ہے کہ ہمارے دانت مختلف وجوہات جیسے ذہنی تناﺅ، سگریٹ نوشی یا خرابی صحت کی بناءپر گِرسکتے ہیں ۔گرتے ہوئے دانتوں کی وجہ سے انسان کی صحت کو جانچا جاسکتا ہے اور جن لوگوں کے دانت جلد گرنے لگیں تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ان کی صحت زیاد اچھی نہیں۔”اگر یہ کہاجائے کہ ہمارے دانت صحت کے بارے میں خبر دے رہے ہیں تو غلط نہ ہوگالہذا کوشش کریں کہ دانتوں کو صاف رکھا جائے۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں