دبلے پتلے افراد اپنا وزن کیسے بڑھا سکتے ہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
thin increase weight people

اکثر افراد اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہوتے ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے طریقے اپناتے ہیں۔ لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو بے حد دھان پان سے ہوتے ہیں اور اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق وزن کم رہنا انسان کو چست رکھتا ہے اور اسے بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے، تاہم یہ کمی ایک حد تک رہنی چاہیئے۔ اس سے زیادہ وزن میں کمی نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔آج ہم ایسے ہی لوگوں کے لیے کچھ آسان طریقے بتا رہے ہیں جنہیں اپنا کر دبلے پتلے افرادباآسانی اپنا وزن بڑھا سکتے ہیں۔ غذا کی مقدار بڑھا دیں:کمزور جسامت کے حامل افراد کو سب سے پہلے تو اپنی غذا کی مقدار بڑھا دینی چاہیئے۔اچانک اپنی خوراک میں بہت زیادہ اضافہ کردینا بد ہضمی کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ اس کے برعکس اہستہ اہستہ، درجہ بدرجہ اپنی خوراک کی مقدار میں اضافہ کریں۔ہر کھانے کی مقدار میں معمولی سا اضافہ اس ضمن میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔پروٹین کا استعمال:پروٹین ہمارے جسم کے پٹھوں کی استعداد میں اضافہ کرتا ہے جس سے وہ زیادہ سے زیادہ توانائی اپنے اندر جذب کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔زیادہ خوراک کھانے کے بعد اسے جزو بدن بنانا بھی ضروری ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب پٹھے پھیل کر غذائی اجزا سے توانائی کو اپنے اندر جذب کریں۔پروٹین والی غذائی اشیا جیسے دودھ، انڈے، مچھلی وغیرہ کا استعمال بڑھا دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بھی کریں۔وزن بڑھانے کی مہم شروع کرنے سے پہلے ایک بار کسی ماہر غذائیات سے ضرور ملیں تاکہ لا علمی میں آپ اپنے جسم کو نقصان نہ پہنچا لیں۔ورزش:ایک عام مغالطہ ہے کہ ورزش صرف فربہ افراد کو کرنی چاہیئے تاکہ ان کا وزن کم ہوسکے، یہ سراسر غلط ہے۔ ورزش ہر عمر اور ہر جسامت کے انسان کے لیے ضروری ہے۔ورزش آپ کے جسمانی اعضا اور اندرونی نظام کو فعال کر کے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔خصوصاً صبح کے وقت کی جانے والی ورزش آپ کے رات بھر کے اکڑے ہوئے جسم کو کھول دیتی ہے جس کے بعد آپ کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے، آپ کھانا باآسانی ہضم کرلیتے ہیں اور سارا دن چست رہتے ہیں۔باقاعدگی سے وزش کرنا آپ کے جسم کو لچکدار بناتا ہے جس سے اس میں پھیلنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو بھی بہتر کرتی ہے اور آپ فٹ رہتے ہیں۔آرام کریں:دبلے پتلے افراد کے لیے آرام کرنا ان کی ورزش کا ہی حصہ ہے۔ جسمانی آرام کے دوران جسم کے پٹھے پھیلتے ہیں اور ان کی ساخت نئے سرے سے تشکیل پاتی ہے۔اگر آپ مستقل ورزش کریں گے اور کم آرام کریں گے تو آپ کے پٹھوں کو پھیلنے کا وقت نہیں ملے گا بلکہ اس کے برعکس وہ اور کمزور اور چھوٹے ہوتے جائیں گے۔وزن کا معائنہ کرتے رہیں۔اگر آپ کو محسوس ہو کہ آپ کا وزن بالآخر بڑھنا شروع ہوگیا ہے تو اب چیک اینڈ بیلنس رکھیں۔ اگر آپ نے بے احتیاطی کی تو یہ بہت زیادہ بڑھ کر آپ کو بے ڈول بھی کر سکتا ہے۔اسی طرح اپنی روٹین کو چھوڑ دینے سے آپ کی ساری محنت ضائع بھی جاسکتی ہے اور آپ واپس اپنی پرانی جسامت پر آسکتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں