ان 'کرشماتی دانوں' کے حیران کن فوائد جانتے ہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sugar benefits stomach

سونف ایسی چیز ہے جو اکثر ماﺅتھ فریشنر کے لیے کھائی جاتی ہے اور لگ بھگ پاکستان میں ہر گھر میں ہی ہوتی ہے۔

اسے کھانوں اور مختلف اشیاءمیں ذائقہ بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ معدے کی تیزابیت اور نظام ہاضمہ کے لیے بھی بہترین سمجھی جاتی ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ موٹاپے یا توند سے نجات کے لیے بھی فائدہ مند ہے؟جی ہاں سونف کو گرم پانی میں شامل کرنا یا رات بھر ٹھنڈے پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا موٹاپے سے نجات میں اس وقت مدد دیتا ہے جب آپ اسے استعمال کرنا معمول بنالیں۔سونف وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ کھانے کو جلد ہضم ہونے میں مدد دینے کے علاوہ میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے، جس سے بے وقت بھوک نہیں لگتی اور غذائی اجزاءزیادہ بہتر طریقے سے جسم کا حصہ بنتے ہیں۔اور ہاں یہ ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اکثر قبض کا شکار رہتے ہیں۔

اس کے مزید فوائد درج ذیل ہیں۔

سانس کی بو سے نجات

سونف چبانا سانس کو مہکاتا ہے، اس کے پانچ سے 10 دانے سانس کی بو دور کرنے کے لیے کافی ہے۔ سونف تھوک کی مقدار بڑھاتی ہے جس سے بھی بیکٹریا ختم ہوتے ہیں، آپ اس کے دانے جتنی دیر چبائیں گے ، سانس اتنی ہی زیادہ تازہ دم ہوجائے گی۔

ذیابیطس سے تحفظ

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سونف کا تیل ذیابیطس کے مریضوں کا بلڈ شوگر لیول کم کرنے میں مدد دیتا ہے، سونف میں وٹامن سی بھی موجود ہوتی ہے جو کہ بلڈشوگر لیول کرنے میں مدد دیتی ہے جبکہ اس میں موجود بیٹا کیروٹین بھی ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد کا کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے۔

جگر کی صفائی

سونف میں سیلینیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، یہ جز جگر کے لیے فائدہ ہوتا ہے جو ایسے انزائمے بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے قدرتی طور پر اس عضو کی صفائی ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سونف کے دانے چبائیں یا ہر صبح ایک کپ سونف کی چائے پینا عادت بنالیں۔

اچھی نیند میں مددگار

دماغ میں ایک ہارمون میلاٹونین اچھی نیند میں مدد دیتا ہے اور سونف کے پانی کا استعمال اس ہارمون بننے کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتی ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اچھی نیند جسمانی وزن میں کمی اور صحت مند وزن برقرار رکھنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔

بینائی بہتر بنائے

سونف کے چند دانے کھانا کمزور بینائی کو بحال کرنے میں مدد دے سکتا ہے، اس میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو کہ بینائی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

معدے میں تیزابیت سے نجات

کچھ ماہرین کی رائے ہے کہ کھانے کے بعد کچھ مقدار میں سونف چبانا معدے میں تیزابیت کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ سونف کی چائے غذائی نالی کو صحت مند رکھتی ہے جبکہ یہ مشروب بدہضمی اور پیٹ پھولنے کے خلاف بھی فائدہ مند ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات

جب سونف کو روزانہ کھانا عادت بنالیا جائے تو یہ جسم کو ضروری منرلز جیسے زنک، کیلشیئم اور سیلینیم بھی فراہم کرتا ہے، یہ منرلز ہارمون توازن میں بہت مدد فراہم کرتے ہیں جبکہ آکسیجن کی سطح بھی متوازن رکھتے ہیں، جس سے جلد پر گرمی کا اثر کم ہوتا ہے جس سے کیل مہاسوں سے نجات ملتی ہے۔

خون کی صفائی

سونف کا پانی خون میں یورک ایسڈ کی باقیات کو صاف کرتا ہے جبکہ جگر میں اضافی چربی کے اجتماع کی روک تھام کرتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں