'بڑی توند 'والوں کو سائنسدانوں نے بے گنا ہ قرار دے دیا،پیٹ کی چربی کی سب سے بڑی وجہ بتا دی
stomach fat tummy fats reason

 موٹے لوگوں پر اکثر یہ تنقید کی جاتی ہے کہ وہ آرام پرست ہوتے ہیں یا ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ متعدد موٹے لوگوں کو بے قصور قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ ایک خاص قسم کا جین ان کے پیٹ کے گرد چربی جمع کرنے کا سبب ہے۔

 سائنسدانوں نے Plexin D1 نامی جین دریافت کیا ہے اور جن لوگوں میں یہ جین پایا جاتا ہے ان میں قدرتی طور پر جسم کے بالائی حصے میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے۔ اس کے برعکس جن لوگوں میں یہ جین نہیں پایا جاتا ان میں کمر سے نچلے حصے میں چربی جمع ہونے کا رجہان زیادہ پایا جاتا ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بڑی توند کی وجہ اکثر Plexin D1 جین ہی ہوتا ہے جو کہ پیٹ کے گرد چربی جمع کرنے کے علاوہ بالواسطہ طور پر بلڈپریشر، کولیسٹرول، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”پروسیڈنگز آف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز“ میں شائع کی گئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں