پالک کے ایسے فوائدجن سے آپ واقف نہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
spinach blood pressure

ہرے پتوں والی سبزی پالک سستی اور ہر کسی کی دسترس میں موجود ہونےکے ساتھ ساتھ جسم کو مطلوب اجزا سے مالا مال بھی ہوتی ہے۔

ان اجزا کی موجودگی پالک کو صحت کے حوالے بہت قیمتی بنا دیتی ہے۔انہی فوائد کی وجہ سے پالک کو باقائدگی سے کھانے کی تاکید کی جاتی ہے۔ ایسے کیا فوائد ہیں جو پالک کو صحت کیلئے اتنا قیمتی بناتے ہیں آئیے جانتے ہیں نگاہوں کیلئے بہترین بیٹا کیروٹین ،لیوٹین اور زینتھین سے لبریز پلک انکھوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ یہ آ پ کو وٹامن اے کی کمی، انکھوںمیں خارش ، آنکھوں کے السر اور آنکھوں کے خشک ہونے سے بچاتی ہے۔ پالک کی انسداد سوزش خصوصیات آنکھوں کی سوجن اور جلن کو کم کرتی ہیں۔ بلدپریشر نارمل رہتا ہے پالک کی شکل میں معدنیات کا یہ مرکب ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید ہے کیوں کہ اس مرکب میں ذیادہ مقدار میں پوٹاشیئم(جو بلڈ پریشر کم کرتا ہے)موجود ہوتا ہےاورسوڈیئم (جو بلڈ پریشر بڑھاتا ہے)کم مقدار میں موجودہوتا ہے۔ انسداد کینسر خصوصیات پالک ایسے اجزا کا مرکب ہے جو متعدد اقسام کے کینسر مثلاً مثانے، جگر، پھیپڑو ں وغیرہ کے کینسر سے بچاتے ہیں۔ جلد کا بچاؤ پالک میں موجود مختلف فائٹو نیوٹرینٹس اور پگمنٹس جلد کو سورج کی نقصان دہ شعاوں بشمول الٹرا وائلیٹ شعاوں سے بچاتے ہیں اور نہ صرف بچاتے ہیں بلکہ متاثرہ جینز کی مرمت بھی کرتے ہیں اور جلد کے کینسر سے بچاتے ہیں۔شیر خوار کیلئے پروٹین کا زریعہ بچوں کو پالک کھانے کی تاکید کی جاتی ہے کیوں کہ اس میں موجود پروٹین، وٹامنز، منرلز اور فائٹو نیوٹرینٹس ان کی نشو نما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں