چھینک مارتے وقت منہ پر کپڑا کیوں رکھا جاتا ہے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
sneeze reason research

آپ کی چھینک یا کھانسی کے بعد بھی جراثیم فضاءمیں 45 منٹ رہ سکتے ہیں اور دیگر افراد کو اپنا شکار بنا سکتے ہیں۔یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

پرنس چارلس ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ چھینک یا کھانسی کے ذریعے خارج ہونے والے جراثیم بارہ فٹ دور تک جاسکتے ہیں اور 45 منٹ تک وہاں موجود رہ سکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چھینک آنے یا کھانسنے پر اپنے منہ کو ڈھانپ لینا دیگر افراد کو نزلہ زکام کے جراثیموں سے بچا سکتا ہے۔یہ وہ احتیاط ہے جو سنت رسول ﷺ میں بھی ملتی ہے اور اس حوالے سے کئی احادیث بھی موجود ہیں،یعنی طبی سائنس نے 14 سو سال بعد اس کا فائدہ تسلیم کرلیا ہے۔اس تحقیق کے دوران جائزہ لیا گیا تھا کہ چھینک یا کھانسی کے دوران خارج ہونے والے جراثیم کس طرح طویل المعیاد بنیادوں پر لوگوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق بیماری سے اٹھنے والے افراد اس طرح کے جراثیم سے زیادہ جلد متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ ان کا جسمانی دفاعی نظام کمزور ہوچکا ہوتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں