ویاگرا کے لاتعداد سائیڈ ایفیکٹس برطانوی ادارے کی رپورٹ میں سامنے آ گئے، مردوں کیلئے تشویشناک خبر
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
side effect news tablet medicine man

ویاگرا ایک معروف قوت بخش گولی ہے جسے مرد دنیا بھر میں استعمال کرتے ہیں۔ اس گولی کا کوئی وقتی فائدہ تو ہو سکتا ہے لیکن اس کے اس قدر مضراثرات صحت پر مرتب ہوتے ہیں کہ اگر کوئی جان لے تو اس کے استعمال سے توبہ کرلے۔ برطانیہ میں یہ گولی پہلی بار 1998ءمیں متعارف کروائی گئی۔

تب سے ادویات کی ریگولیٹڈ ایجنسی کے مطابق اسے استعمال کرنے والے اس کے 2ہزار سے زائد مبینہ سائیڈ ایفیکٹس(مضرصحت پہلو)سامنے لاچکے ہیں۔ ایجنسی کی جانب سے چلائے جانے والے ایک پروگرام کے تحت اس عرصے میں سائنسدانوں نے اپنی تحقیقات میں ویاگرا استعمال کرنے والے مردوں سے اس کے سائیڈ ایفیکٹس کے بارے میں پوچھا۔ بعض مردوں کا کہنا تھا کہ اس گولی کے کھانے سے ان کی سانس کی نالی میں گیس بھر جاتی ہے اور اس کے طویل استعمال سے ان کو اپنے پیشاب پر کنٹرول نہیں رہا۔ بہت سے مردوں نے اس کے استعمال سے خصیوں پر سوجن آ نے، بواسیر میں مبتلا ہو جانے، ہچکی آنے، پسینے کی زیادتی اورجلد کے پھٹ جانے کی شکایات بتائیں۔کچھ مردوں نے بتایا کہ انہیں بہت زیادہ جمائیاں آنے لگتی ہیں اور ان کی ناک بند ہو جاتی ہے۔ بعض نے بتایا کہ اس کے متواتر استعمال سے وہ گنجے ہو گئے۔ کچھ مردوں نے تو اس کے انتہائی خطرناک سائیڈ ایفیکٹ بتائے، انہوں نے بتایا کہ ویاگرا کے استعمال سے ان کی بینائی چلی گئی، بعض نے کہا کہ ان کی قوت سماعت متاثر ہوئی اور بعض کا کہنا تھا کہ وہ نسیان(حافظہ کمزور ہونے کی بیماری)میں مبتلا ہو گئے ہیں۔تاہم یہ واضح رہے کہ برطانوی ایجنسی کی جانب سے چلائے جانے والے پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ مبینہ سائیڈ ایفیکٹس سامنے لاکر ان پر تحقیق کی جائے۔ ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دوا استعمال کرنے والے مردوں کی جانب سے شکایات کے بعد ان کے سائنسدان اس پر مزید تحقیق کررہے ہیں کیونکہ ممکن ہے جسے صارفین سائیڈ ایفیکٹس سمجھ رہے ہوں وہ کسی اور بیماری کی علامت ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں