ریکی سے علاج اور اسکے فوائد
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reiki treatment benefits

ہم میں سے بیشتر افراد ذہنی سکون اور دیگر بیماریوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے مختلف طریقوں کو اپناتے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔

زیادہ تر افراد اپنی بیماری کا علاج صرف دوائیوں کے ذریعے ہی ممکن سمجھتے ہیں جب کہ کئی بیماریوں کا علاج روحانی طریقے سے بھی ممکن ہے۔ اگر خود کو ٹینشن سمیت دیگر بیماریوں سے دور کھنا چاہتے ہیں تو “ریکی” کا طریقہ بھی استعمال کریں۔ روزانہ 20 سے 30 منٹ ریکی کرنے سے آپ پرسکون اور مسرور زندگی گزار سکتے ہیں۔ ریکی کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ریکی کیا ہے اور اس سے علاج کا طریقہ کار کیا ہے؟

ریکی کا مطلب

ریکی ایک جاپانی زبان کا لفظ ہے جو کہ دو الفاظ ‘ری’ اور ‘کی’ کا مجموعہ ہے۔ ‘ری’ سے مراد کائناتی روح یا پر اسرار طاقت ہے جبکہ ‘کی’ کا مطلب حیاتیاتی توانائی ہے۔ ریکی کے طریقے سے علاج کرنے والے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ شفایابی توانائی اپنی ہتھیلیوں کے ذریعے مریض میں منتقل کرتے ہیں جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آتی ہے۔ ریکی سے آپ اپنے سر، چہرے، گردن، پیٹ، پیروں اور گھٹنوں کی مشقیں کرسکتے ہیں۔ ریکی کے طریقہ کار کو سمجھنے کے بعد آپ خود بھی اپنا علاج کرسکتے ہیں۔

ریکی کے اصول

ریکی توانائی کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ آپکی طبیعت میں ٹھہراو موجود ہو۔ ریکی سیکھنے والے شخص کو غصے کی شدت میں کمی لانے کا کہا جاتا ہے تاکہ توانائی کا فطری عمل سست نہ پڑا۔
ریکی سیکھنے والے شخص کو غیر اخلاقی معاملات سے دور رہنے کی ہدایت ہوتی ہے تاکہ اس شخص کی توجہ نہ ٹوٹے۔ کیونکہ اسطرح کے معاملات ذہنی صحت میں اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
اس توانائی کے حصول والے شخص کیلئے سب سے ضروری چیز یقین کا پختہ ہونا ہے کیونکہ اگر اسکا یقین پختہ نہ ہوا تو جسم میں حاصل کی جانے والی تمام کاوشیں بیسود ثابت ہوگی۔

ریکی سے علاج

ریکی سے آپ اپنی چند بیماریوں کا علاج کیسے کرسکتے ہیں اسکی تفصیل میں جانے سے پہلے کچھ ہدایات پر عمل ضرور کریں۔ مشق کرتے ہوئے آپ کسی مناسب جگہ پر بیٹھے جہاں آلودگی نہ ہو، اسٹول پر بیٹھ جائے یا زمین پر دونوں پیروں کو ملا کر لیکن کمر سیدھی رکھیں۔ مشق کے دوران آنکھیں بند رکھیں اور توجہ صرف مشق پر ہونی چاہیئے۔ یاد رہے کہ پر مشق کا دورانیہ پانچ سے دس منٹ کا ہے۔

*آنکھوں کی تھکن: آنکھوں کی تھکن دور کرنے کیلئے دائیں اور بائیں ہاتھ سے دونوں آنکھیں ڈھانپ لیں۔ اب یہ تصور کریں کہ آپ کے ہاتھوں سے توانائی نکل کر آنکھوں میں جذب ہورہی ہے۔ اس مشق کے علاوہ کھانے میں زیادہ سبزیوں کا استعمال کریں۔

*بہتر نشوونما: بہتر نشونما پانے کیلئے دونوں ہاتھوں کی بڑی انگلیوں کے پوروں کو ملائیں اور سر پر ایسے رکھیں کہ ہتھیلیاں کن پٹی، ماتھے اور سر کے ایک حصہ کو ڈھانپ لیں۔ دونوں پوریں بالوں کی درمیانی مانگ پر جمع ہوں۔ اب یہ تصور کریں کہ ہاتھوں سے لہریں نکل کر سر میں جمع ہورہی ہیں اسطرح کرنے سے آپ خود کو بہت اچھا محسوس کرینگے۔
کان کی تکالیف: کان کی مختلف تکالیف کیلئے ریکی میں یہ مشق بتائی جاتی ہے۔ سر کے پچھلے حصہ یعنی کانوں کے عین پیچھے دونوں ہتھیلیاں اس طرح رکھیں کہ سیدھا ہاتھ داہنے حصے پر اور بایاں ہاتھ بائیں حصے پر ہو۔

*گلے کی تکالیف: بیشتر افراد کو گلا بیٹھ جانے، درد یا آواز کی خرابی کا سامنا ہوتا ہے۔ اسکے لئے اپنا دایاں ہاتھ گردن کے پیچھے مہروں کے اوپر رکھیں جب کہ بایاں ہاتھ گلے پر رکھیں۔ اسکے بعد یہ تصور کریں کہ حرام مغز سے توانائی کی رو دائیں ہاتھ میں داخل ہوکر بائیں ہاتھ تک اور پھر گلے میں جذب ہورہی ہے۔

*کمزوردل: انسانی جسم میں موجود دل ایک اعضاء4 ہے جو کہ نہ ہو تو انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ ریکی کی مشق کے مطابق بائیں ہتھیلی سینے پر دل کے مقام پر رکھئے اور برابر میں نیچے داہنی ہتھیلی رکھ کر تصور کیجئے کہ ہتھیلیوں سے لہریں نکل کر دل میں جذب ہورہی ہیں۔ اس سے دل کو قوت ملتی ہے۔
اسکے علاوہ آپ ریکی سے پھیپھڑوں کی فعالی، جگر کی قوت، ہاضمہ کی بحالی اور گردوں کی کارکردگی کا علاج بھی کرسکتے ہیں۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں