کوشش کے باجوود وزن کم نہ ہونے کی وجوہات
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason weight

کوشش کے باجوود وزن کم نہ ہونے کی وجوہات

کئی لوگ طویل عرصہ تک ورزش کرنے کے باوجود بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپاتے ۔اگرمناسب خوراک کے استعمال اور صحیح ورزش کے باوجود بھی اگر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے تو اس کی چند وجوہات یہ ہوسکتی ہیں ۔ مجبوری میں ورزش مجبوری میں ورزش کرنے کے بھی جسم پر مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مجبوری میں ورزش ہرگز نہ کی جائے۔ ماہرین کے مطابق مجبوری میں ورزش کرنے کے جسم پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور بہتری کی بجائے جسم میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ ورزش کیلئے آپ کا رضا مند ہونا ضروری ہے۔ خوراک متناسب جسم اور ورزش کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے مناسب خوراک بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ خوراک ورزش کرنے کیلئے ایندھن کا کردار ادا کرتی ہے اگر جسم میں مطلوبہ مقدار میں ایندھن نہیں ہوگا تو اپ بہتر طریقے سے ورزش نہیں کر سکیں گے۔ مناسب خوراک میں نمک کی مطلوبہ مقدار، ریشہ دار غذائیں، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کی صحیح مقدار ہونی چاہےے۔ خوراک کی کمی براہ راست جسم کو متاثر کرتی ہے اس لئے بہترین نتائج کیلئے مناسب خوراک استعمال کریں۔ مناسب منصوبہ بندی دوسری اہم وجہ مناسب منصوبہ بندی کا نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ ماہرین کے مطابق پٹھوں کی مطلوبہ شکل، وزن میں کمی اور بے ترتیب جسم کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کیلئے ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ورزش میں منصوبہ بندی اختیار کی جائے اور اس مقصد کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کریں۔ اپنے وزن کا حساب رکھیں اور جسم کے جس حصہ کو آپ کم یا زیادہ کرنا چاہتے ہیں ان پر توجہ مرکوز کریں۔

صحیح طریقہ:

حیح طریقہ کار اختیار نہ کرنا بھی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہفتوں ورزش کے بعد بھی مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوتے جس کی بڑی وجہ ورزش کرنے کا طریقہ کار کا درست نہ ہونا ہے۔ ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مطلوبہ نتائج برآمد نہ ہونے کی صورت میں تجربہ کار افراد سے رہنمائی لی جائے۔ اپنی اپنی منزل کا تعین کریں اور اپنی ٹرینر یا رہنما کے وضع کردہ اصولوں کے مطابق ورزش کریں تو یقیناً بہتری محسوس کریں گے۔ مقصدیت ہمارے ہاں کچھ افراد بغیر کسی مقصد کے سخت ورزش کی مشقت ا±ٹھاتے ہیں۔ان میں سے بعض افراد کچھ وقت صرف کرنے، وزن اٹھانے، دوستوں کیساتھ وقت بتانے کیلئے جم کا ر±خ کرتے ہیں۔ کیونکہ ایسی صورتحال میں آپ ورزش پر اپنی توجہ مرکوز نہیں کر سکتے جس کے باعث جسم میں سے دو ماہ کے اندر صرف 4 کلو سے بھی کم چربی پگھلانے میں کامیاب ہوتے ہیں جس کا براہ راست جسم پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ یہ تمام تر ورزش آپ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں