ایک سبزی حالیہ دنوں میں جس کی مغرب میں فروخت میں ہوشربا اضافہ ہواہے،وجہ جان کرآپ بھی استعمال شروع کر دیں گے
reason increase sales use vegetables

ماضی میں بہت سی سبزیاں اور پھل لوگوں میں صحت کے حصول کے لئے کافی مقبول رہے ہیں لیکن آج کل دنیا میں ایک ایسی سبزی مشہور ہوگئی ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کو یقین نہ آئے گا۔

برطانوی اخبار ’میل آن لائن‘ کے مطابق چقندر ان دنوں عوام الناس میں تیزی سے مقبول ہوا ہے اور صرف ایک ہفتے میں چقندر کی فروخت ایک ملین برطانوی پاﺅنڈ(15کروڑ روپے)ریکارڈ کی گئی ہے۔حال ہی میں شائع کی گئی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماہرین صحت اور باورچی اس کی افادیت گنوارہے ہیں جس کی بدولت لوگوں نے اس کا بہت زیادہ استعمال شروع کردیا ہے۔ایک دور میں صرف بوڑھوں کی غذا سمجھی جانے والی سبزی اب نوجوانوں میں بھی بہت مقبول ہوچکی ہے اور اسے ایک ’سپر فوڈ‘کا درجہ مل چکا ہے۔Kantar Worldpanelکی رپورٹ کے مطابق صرف برطانیہ میں چقندر کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔2013ءمیں اس کی فروخت42.8ملین برطانوی پاﺅنڈ تھی جو کہ اب 50.5ملین پاﺅنڈ ہوچکی ہے۔ ایک سال قبل لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چقندر کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں