چینی کا زیادہ استعمال امراض قلب کا باعث
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason heart attack sugar chini

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی معمولی سی لاپرواہی یا منہ کے ذائقے کا چسکا آپ کو دل کی بیماریوں کا شکار بنا سکتا ہے۔

جی ہاں بہت زیادہ میٹھی اشیاءکھانے کی عادت آپ کے دل کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے خاص طور پر اگر آپ ایک خاتون ہیں۔ یہ انتباہ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ امراض قلب کو ایڈز یا کینسر جتنی توجہ نہیں ملتی مگر یہ دنیا میں اموات کا باعث بننے والی چند بڑی وجوہات میں سے ایک ہے کیونکہ ذیابیطس اور موٹاپے جیسے عناصر اس کا باعث بن سکتے ہیں۔ تحقیق میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ بہت زیادہ چینی والی غذاﺅں کے استعمال سے ہارٹ فیلیئر کے کیسز زیادہ سامنے آنے لگے جبکہ بہت زیادہ چربی یا نشاستہ دار غذاﺅں کے استعمال سے اتنا خطرہ پیدا نہیں ہوا۔ ہزاروں افراد پر ہونے والی ایک پرانی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ بہت زیادہ چینی کے استعمال اور دل کے امراض سے ہلاکتوں کے خطرے میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ اس تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ جو لوگ اپنی روزمرہ کی کیلوریز کی ضروریات کا 17 سے 21 فیصد حصہ چینی سے پورا کرتے ہیں، ان میں امراض قلب سے ہلاکت کا خطرہ 38 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں