بالوں سے محروم ہونے کی 10اہم وجوہات
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason hair

بالوں سے محروم ہونے کی 10اہم وجوہات

گنجاپن خواتین کے مقابلے میں مردوں میں زیادہ دیکھنے آتا ہے تاہم خواتین میں بھی بال گرنا اور کمزورہونا عام بات ہے جو بڑی حد تک مایوس کن ہے ۔ ماہرین صحت کی جانب سے حال ہی میں پیش کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرد و خواتین میں بال گرنے کی وجہ پروٹین کی کمی یا وٹامنز کی زیادتی سے لیکر متعدد چیزیں شامل ہو سکتی ہیں ۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اگر آپ اپنے بالوں کو عزیز رکھتے ہیں تو مندرجہ ذیل چیزوں سے جس قدر ممکن ہو بچنے کی کو شش کریں ۔ انکی رائے کے مطابق بالوں کی کمزوری اور خاتمے کی پہلی وجہ جسمانی دباؤ ہے ۔ اگر آپکو زندگی میں کبھی کسی بیماری کی وجہ سے سرجری ،کسی حادثے میں شدید چوٹ یا کسی شدید بیماری کی سامنا رہا ہو تو یہ تمام عوامل بھی بالو ں کی کمی کی بڑی وجہ ہوتے ہیں ۔ اگر آپ جسمانی تنا ؤجیسے حالات سے گزر رہے ہوں تو اس سے آپ کے بالوں کی نشونما نہ صرف متاثر ہوتی ہے بلکہ تھم جاتی ہے ۔ دوسری اہم چیز وٹامن اے کا زیادہ استعمال ہے ۔ حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق وٹامن اے سے بھرپور غذا ، سپلیمنٹس اور ادویات کا استعمال بالوں کی نشوونماکومتاثر کرنے کیساتھ ساتھ روک دینے کا موجب بنتا ہے ۔ تیسری چیز انسانی جسم میں مناسب پروٹین کی کمی ہوتی ہے ۔ تحقیق کے مطابق اگر آپ کے جسم میں پروٹین کی کمی ہو جائے تو آپ کے بالوں کی نشوونما رک جائے گی۔ جسم میں پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کیلئے مچھلی ، انڈا، دودھ اور گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں ۔ علاوہ ازیں اگر گوشت کا ذائقہ پسند نہ ہو تو مٹر ، چنے ، خشک میوہ جات ، سبز پتوں والی سبزیوں اور دودھ کا استعما ل کیا جا سکتا ہے ۔ بالوں سے محروم کردینے والی چیزوں میں چوتھی اہم چیز جذباتی تناؤ ہے ۔ اکثر اوقات کسی بھی قسم کی بری خبر ہمیں جسمانی تناؤ کا شکار بنا دیتی ہے جس کی بنا پر بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے ۔ پانچویں اہم وجہ انسانی جسم میں خون کی کمی ہے ۔ انسانی جسم میں خون کی کمی بالوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوتی ہے ۔ واضح رہے انیمیا یا (خون کی کمی کی بیماری )کی تشخیص خون کے ٹیسٹ سے ممکن ہے اور اس کمی کو آئرن سپلیمنٹس کے استعمال سے پورا کیا جا کتا ہے ۔ چھٹی وجہ انسانی جسم میں وٹامن بی کی کمی ہو سکتی ہے۔ انیمیا کی طرح اس کی کمی کو بھی فوڈ سپلیمنٹس یا پھر خوراک میں مچھلی ، گوشت ، نشاستہ، سبزیاں اور پھل غذا میں شامل کر کے پوراکیا جا سکتا ہے ۔ ساتویں وجہ وزن میں ڈرامائی انداز میں آنے ولی کمی ہے ۔ محققین کی رائے کے مطابق وزن میں اچانک کمی جسمانی دبا، مناسب مقدار میں جسم کو وٹامنز اور منرلز کی فراہمی میں کمی سے ہو سکتی ہے جو بڑی حد تک بالوں کو متاثر کرتی ہے ۔ بالوں سے محرومی کی آٹھویں وجہ سکون آور اور خون کو پتلا کرنے والی ادویات بھی ہو سکتی ہیں ۔ اگر آپ بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اس سے بچا کیلئے ادویات استعمال کر رہے ہیں اور آپ کے بال بھی تیزی سے گر رہے ہیں تو فوراً اپنے معالج سے رجوع کریں اوراس کے مشورے سے استعمال کی جانے والی ادویات کا متبادل استعمال کریں ۔ نویں اہم وجہ بالوں کے نت نئے سٹائلز اور ٹریٹمنٹس ہیں جو بڑی حد تک بالوں کے خاتمے کا باعث بنتے ہیں ۔ اگر آپ اضطراری حالت میں بالوں کو نوچنے کی عادت میں مبتلا ہیں تو یہ بھی گنجے ہونے کی دسویں اہم وجہ ہے ۔ علا وہ ازیں بڑھتی ہوئی عمر بھی بالوں کے کمزو ر ہونے اور گرنے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں