انرجی ڈرنکس سے دل کے دورے کا خطرہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason energy drink heart attack

انرجی ڈرنکس کا استعمال آج کل بہت عام ہے اور نوجوان ہی اس مشروب کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں مگر اس سے ان میں دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔یہ دعویٰ اسپین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

طبی جریدے کینیڈین جرنل آف کارڈیالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ انرجی ڈرنکس کا ایک کین استعمال کرنا دل کے دورے کا خطرہ صحت مند نوجوانوں میں بھی بڑھا دیتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان مشروبات میں شامل کی گئی کیفین کی زیادہ مقدار نوجوانوں کے اندر دل کے اچانک دورے اور دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی کا سبب بن سکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنکس میں توقع سے بھی زیادہ کیفین شامل ہوتی ہے اور دن بھر میں ڈھائی سو ملی گرام تک کا کین تو بیشتر صحت مند نوجوانوں کے محفوظ ہے مگر کسی کھیل سے قبل اس کے استعمال سے گریز کیا جانا چاہئے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انرجی ڈرنک میں شامل کیفین دل کی دھڑکن کی رفتار میں تبدیلی لاتی ہے جس سے دل کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کا بہت زیادہ استعمال مضر اثرات کا باعث بنتا ہے اور دل کے دورے سے موت بھی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں