ذیابیطس کا خطرہ 3 گنا بڑھادینے والی وجہ دریافت
reason discover diabetes

اگر آپ نوجوانی سے ہی جسمانی فٹنس سے محروم ہیں تو بعد کی عمر میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نیویارک کے ایکان اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کا فٹنس لیول مستقبل میں ذیابیطس کی پیشگوئی کا پیمانہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ لڑکپن سے ہی جسمانی سرگرمیوں سے دوری آگے جاکر ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض کا سبب بن جاتی ہے۔ محققین کے مطابق ایسے نوجوانوں کا جسمانی وزن صحت مند ہی کیوں نہ ہو ان میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ ایک فٹ شخص کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ جسمانی لچک اور مسلز کی فٹنس کی کم سطح اس مرض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نوعمری سے ہی جسمانی طور پر فٹ اور متحرک رہنا ذیابیطس سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ورزش کو معمول بنالیں اور بہت زیادہ آن لائن وقت گزارنے سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ موٹاپا اور ذیابیطس جیسے امراض اس وقت دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں اور انہیں وباء قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں