کسی بھی عمر میں قبل از وقت موت کا باعث
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason death

کسی بھی عمر میں قبل از وقت موت کا باعث

ایسے افراد جو عمر کے کسی بھی حصے میں موٹاپے کا شکار رہ چکے ہو، ان میں جسمانی وزن میں کمی کے باوجود قبل از وقت موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کا جسمانی وزن عمر کے کسی بھی حصے میں زیادہ رہا ہو ان میں معمول کے جسمانی وزن کے حامل افراد کے مقابلے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 19 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح موٹاپے کے شکار افراد میں یہ خطرہ 65 فیصد جبکہ بہت زیادہ موٹے لوگوں میں ڈیڑھ سو فیصد کے لگ بھگ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران محققین نے 50 سے 74 سال کے چھ ہزار سے زائد افراد کے جسمانی وزن کا جائزہ لینا 1988 میں شروع کیا۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق مین یہ بات سامنے آئی کہ موٹاپے پر قابو پانے کے باوجود قبل از وقت موت کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ محققین کے مطابق معمول کے جسمانی وزن سے تھوڑا زیادہ وزن بھی خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے مسئلے کو انتہائی سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر وباءبنتی جارہی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سب موٹے افراد قبل از وقت کا شکار نہیں ہوتے مگر جو جسمانی طور پر فٹ نہ ہو انہیں میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس یا دیگر کا سامنا ضرور ہوتا ہے جو خطرے کی گھنٹی ثابت ہوتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں