بچے موٹے کیوں ہو جاتے ہیں؟ وہ وجہ جو سب سے چھپی تھی سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
reason

ماہرین کے مطابق اگر چھوٹے بچوں کو جلد سونے کی عادت ڈالی جائے تو آگے چل کر ان میں موٹاپا ہونے کے خدشات نصف رہ جاتے ہیں ۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ سکول جانے سے قبل کی عمر کے بچوں کو رات 8 بجے سُلانے کی عادت ڈالی جائے اور اس کے برخلاف 9 بجے یا اس سے بھی زیادہ دیر سے سونے والے بچوں میں آگے چل کر موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ یہ تحقیقی مطالعہ ’’ اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کالج آف پبلک ہیلتھ ‘‘کی ایک ٹیم نے کیا ہے ۔ تحقیق کرنے والے ریسرچرز کی سربراہ اور رپورٹ کی مرکزی مصنفہ سارہ اینڈرسن اس حوالے سے کہتی ہیں کہ والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ چھوٹی عمر ہی سے بچوں کی نیند کا معمول درست کریں ۔ اس بات کے ٹھوس ثبوت مل چکے ہیں کہ اگر والدین اپنے بچوں کو موٹاپے سے بچانا چاہتے ہیں تو ان کے سونے کا معمول ٹھیک بنائیں ۔ دوسری جانب بچوں کی سماجی ، نفسیاتی اور دماغی صلاحیتوں پر بھی اس کے اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق بچوں کا موٹاپا پوری زندگی جاری رہتا ہے اور پیچیدہ مسائل کا سبب بن سکتا ہے ۔ اس تحقیق کی تفصیل ’’جرنل آف پیڈیاٹرکس‘‘ میں شائع ہوئی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں