لیموں میں یہ قدرتی چیز ملا کر آپ اپنے سفید بالوں کو پھر سے سیاہ کرسکتے ہیں، جانئے انتہائی آسان اور مفید قدرتی نسخہ
premature graying lemon coconut oil

وقت گزرنے کے ساتھ یابعض اوقات کسی بیماری کی وجہ سے بالوں کی سیاہ رنگت سفید ہوجاتی ہے اور لوگ مختلف طرح کے ہیر کلر یا ڈائی استعمال کرتے ہیں جن کا اپنا ایک نقصان ہے۔

آئیے آپ کو لیموں اور ناریل کے تیل کی مدد سے سفید بالوں کو سیاہ کرنے کا قدرتی اور آسان طریقہ بتاتے ہیں۔
ناریل کا تیل لوریک ایسڈاور فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بالوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے اور ان کی رنگت بھی سیاہ رہتی ہے۔اس کے استعما ل کی وجہ سے بالوں میں پروٹین کی کمی دور ہوتی ہے اور وہ مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔لیموں کا رس بالوں کو قدرتی طور پر سیاہ کرنے میں مدددیتاہے۔اس میں موجود وٹامن بی،سی اور فاسفورس سفید بالوں کو سیاہ کرتے ہیں۔
اجزا
ناریل کا تیل
تین چھوٹے چمچ لیموں کا رس
لگانے کی ہدایات:
بالوں کی لمبائی کو دیکھتے ہوئے ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملائیں اور بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔اسے ایک گھنٹہ تک لگا رہنے دیں اور پھر کسی اچھے شیمپو سے سر دھولیں۔یہ عمل ہفتے میں ایک بار ضرور دہرائیں۔اس طریقے سے نہ صرف سفید بال سیاہ ہوں گے بلکہ سر میں موجود خشکی بھی دور ہوگی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں