انسانی صحت کے حساب سے موبائل فون رکھنے کی بدترین جگہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
pocket mobile research health

ہم سب ہی موبائل فون باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور بات کرنے کے بعد اسے اپنی پینٹ،جیب یا بیگ میں ڈال لیتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانی صحت کے حساب سے موبائل فون رکھنے کے لئے بدترین جگہ کون سی ہے؟

ایک تحقیق میں ڈاکٹر ڈیورا ڈیوس نے بتایا ہے کہ موبائل فون میں سے خطرناک شعاعیں نکلتی ہیں جو کہ انسانی جسم کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔اپنے ایک آرٹیکل Disconnect150The Truth About Cellphone Radiationمیں ان کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں سے نکلنے والی شعاعیں انسانی ڈی این اے کے لئے خطرناک ہوتی ہیں اور اسے نقصان پہنچاتی ہیں۔2009ء میں ہونے والی تحقیق میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ جسم کی جس جگہ پر ہم موبائل رکھتے ہیں وہاں کاحصہ موبائل کی شعاعوں سے متاثر ہوتا ہے۔مثال کے طور پر اگر موبائل فون کو پچھلی جیب میں رکھا جائے تو ہمارے جسم کا نچلا حصہ متاثر ہوتا ہے۔تحقیق میں150افراد کی جانچ کی گئی جو اپنے موبائل فون کو اپنی بیلٹ کے ساتھ باندھ کررکھتے تھے ،اوسطاًیہ افراد دن میں 15گھنٹے موبائل اپنی بیلٹ کے ساتھ رکھتے تھے اور یہ بات دیکھی گئی کہ ان کے جسم کی نچلے حصے کی ہڈیوں میں منرلز کی مقدار کم ہوگئی تھی اور یہ کمزور ہوچکی تھیں۔اسی طرح یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ جو لوگ اپنی نچلی جیب میں موبائل فونز رکھتے ہیں ان میں بانجھ پن زیادہ ہوسکتا ہے۔اگر موبائل فون اوپروالی جیب میں رکھاجائے تو اس سے دل کی بیماری پیدا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موبائل فون رکھنے کے لئے بہترین جگہ کوئی بیگ ہے جو آپ اپنے ساتھ لے کر چل سکتے ہیں یا اسے اپنے جسم سے دور کسی تھیلے میں رکھا جائے۔اگر جسم کے ساتھ موبائل کو جوڑا جائے یا بہت قریب ہو تو جسم کی وہ جگہ بہت زیادہ متاثرہوسکتی ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں