روزانہ 10 گرام مونگ پھلی کھانے سے کینسرسے بچاؤ میں مدد ملتی ہے، تحقیق
peanut useful treatment research cancer

ایمسٹر ڈیم: ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق مونگ پھلی کے چند دانے روزانہ کھانے سے کینسر جیسے موزی سے جلد ہونے والی موت سے بچا سکتا ہے۔

بین الاقوامی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف ایپیڈیمیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ہالینڈ کی ماسٹر چٹ یونیورسٹی سے منسلک ماہرین نے سیکڑوں افراد کے روز مرہ معمولات اور ان کی غذا کے بارے اعداد و شمار کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی، جس کے مطابق وہ افراد جو روزانہ کم از کم 10 گرام مونگ پھلی کھاتے تھے ان میں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کینسر اور دل کی بیماریوں کے خدشات کم پائے گئے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی کا روزانہ استعمال کرنے والی خواتین میں ذیابطیس کا مرض بھی کم پایا گیا۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر پیئٹ وین ڈین برینڈٹ کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی یا دیگرمیوہ جات میں مختلف وٹامن، فائبر، اینٹی آکسیڈینٹس شامل ہوتے ہیں جوکہ کینسر اور دل کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں