وہ عام سی عادت جو فالج کا خطرہ بڑھانے کا باعث
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
paralysis reason

وہ عام سی عادت جو فالج کا خطرہ بڑھانے کا باعث

ہم نے اکثر سونا ہے کہ بہت کم نیند خطرناک ہوتی ہے مگر بہت زیادہ سونا بھی فائدہ مند چیز نہیں۔ جی ہاں اگر آپ بہت زیادہ سونے کے عادی ہیں تو یہ عادت فالج کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے دوران بہت زیادہ نیند اور فالج کے خطرے کے درمیان لنک کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں محققین نے یورپ بھر سے 11 برسوں کے دوران ہزاروں افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ 9 گھنٹے یا اس سے زیادہ سوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ 46 زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ معمول کی نیند لینے والوں کے مقابلے میں زیادہ سونے والے افراد میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ چار گنا تک بڑھ سکتا ہے۔ ان کا تو کہنا تھا کہ بہت زیادہ سونا فالج کے خطرے کے حوالے سے ایک اہم علامت یا انتباہی اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل کچھ پرانی طبی رپورٹس میں بھی زیادہ سونے اور فالج کے خطرے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ان میں بتایا گیا جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں ان میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک نیند لینے والوں کے مقابلے میں فالج کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں