جدید تحقیق میں قبل ازوقت بڑھاپے کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
old age reason

جدید تحقیق میں قبل ازوقت بڑھاپے کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی

نیند کی کمی ویسے تو صحت کے لیے نقصان دہ ہے مگر یہ آپ کی ظاہری شخصیت کو بھی تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کیس یونیورسٹی ہاسپٹل میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص مستقل بنیادوں پر کم نیند لینے لگے تو اس کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی کمی سے قبل از وقت بڑھاپے کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔ محققین کے مطابق جلد کی لچک کم ہوجاتی ہے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں اور اگر یہ بھی آپ کے لیے فکرمندی کا باعث نہیں تو یہ جان لیں کہ صرف ایک رات پوری نیند نہ لینا بالغ افراد میں عمر کے اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ کجئ م ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامین آئی ہے کہ نیند کی کمی سے بال تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ محققین کے بقول نیند کی کمی سے جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے اثرات بالوں پر مرتب ہوتے ہیں اور وہ گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔ آسان الفاظ میں نیند کی کمی گنج پن کی جانب بھی سفر تیز کردیتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے الاباما یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی کمی اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ناکافی نیند یعنی سات گھنٹے سے کم سونا غذائی عادات میں بگاڑ کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے۔ تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے باعث مشروبات اور جنک فوڈ کی جانب رجحان بڑھتا ہے جو موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں