شام کو اس وقت کے بعد کھانا ہرگز نہ کھائیں ورنہ آپ کا وزن بہت زیادہ بڑھ جائے گا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
night increase food weight

یہ ایک عام سی عادت ہے کہ ہم رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں جس کے جسم پر سنگین اثرات ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کے خبردار کیا ہے کہ اگر آپ اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو رات کو8بجے کے بعد ہرگز مت کھائیں۔

یونیورسٹی آف چلی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو مروخواتین رات کو آٹھ بجے کے بعد کھانا کھاتے ہیں ان کی کمران لوگوں کی نسبت دو انچ زیادہ ہوتی ہے جو اس وقت سے پہلے کھانا کھاتے ہیں۔تحقیق کار پیٹریشیا لوپیز کا کہنا ہے کہ یہ بات سامنے آئی کہ دن میں انسانی جسم زیادہ تیزی سے توانائی کو استعمال کرتا ہے لیکن دن ڈھلنے کے ساتھ یہ رفتار کم ہونے لگتی ہے اور رات کو سونے سے قبل یہ بالکل سست ہوجاتی ہے۔تحقیق میں 5500لوگوں کی کھانے کی عادات کے حساب سے ان کا BMIدیکھا گیااور دیر سے کھانا کھانے والوں کو وزن زیادہ دیکھنے میں آیا۔اس کا کہنا تھا کہ انسانی جسم دن کے وقت ایسے انزائمز اور ہارمونز کا اخراج کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم جو کھاتے ہیں وہ ہضم ہوجاتا ہے لیکن جب ہم سونے کی تیاری کررہے ہوتے ہیں تویہ عمل سست ہوجاتا ہے۔اس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا زیادہ کھائیں اور رات کا کھانا 8بجے سے پہلے کھالیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں