اگر باپ بننے کا ارادہ رکھتے ہیں توسگریٹ نوش افراد کیلئے سب سے تشویشناک خبر آگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
news cigarette

سگریٹ نوش افراد کیلئے سب سے تشویشناک خبر آگئی، اگر باپ بننے کا ارادہ رکھتے ہیں تو۔۔۔

اگر آپ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں اور اپنی صحت کو لاحق خطرات کے باوجود اسے چھوڑ نہیں پارہے تو اس تازہ ترین تحقیق پر ضرور غور کیجئے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ بدعادت آپ کے بچوں کو بھی کینسر میں مبتلا کرسکتی ہے۔   بھارت کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS)کی لیبارٹری فار مالیکیولر ریپروڈکشن اینڈ جنیٹکس کے پروفیسر ریما دادا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مکمل ہونے والی تحقیق میں تشویشناک انکشاف ہوا ہے کہ سگریٹ میں پائے جانے والے مائیکرو ایلیمنٹ آکسیڈیٹو سٹریس پیدا کرتے ہیں جن کی وجہ سے سپرم کی جینیاتی ساخت میں تبدیلیاں ہوجاتی ہیں۔ ان منفی تبدیلیوں کی وجہ سے سپرم میں ڈی این اے کو محفوظ رکھنے اور اسے خامیوں سے بچانے کی صلاحیت کمزور پڑجاتی ہے اور یوں اس سے پیدا ہونے والا بچہ کینسر کے خطرے سے دوچار ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کے شکار بچوں کے والدین کی تمباکو نوشی کی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔ 77 زیر مطالعہ مردوں میں سے 33 باقاعدہ سگریٹ نوش تھے جبکہ 31 تمباکو چبانے کی لت میں مبتلا تھے۔ ان افراد کے بچوں میں سے 33 میں ریٹینوبلاس ٹوما کینسر پایا گیا۔ تحقیق کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ تقریباً تمام سگریٹ نوشوں کے سپرم سگریٹ نہ پینے والوں کے سپرم کی نسبت کمزور پائے گئے۔ تحقیق کاروں نے اس بات کو تشویشناک قرار دیا کہ سگریٹ نوشی کے باعث نارمل سپرم کی تعداد میں تقریباً دو تہائی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں