کیل مہا سے فوری ختم کرنے کیلئے آپ کے کچن میں موجود وہ چیز جسے آپ ابھی آزمانے پر مجبور ہو جائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nails garlic

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے ہم مہنگی کریموں کا استعمال کرتے ہیں جن کا اپنا ایک سائیڈ افیکٹ ہے لیکن اگر آپ اپنے کچن میں موجود لہسن کو ان مہاسوں پر لگائیں تو اس سے حیران کن نتائج مل سکتے ہیں۔
بیوٹی ماہر اور ویڈیو لاگر فرح دھوکائی کا کہنا ہے کہ لہسن کو کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کرلیں اور اسے کیل مہاسوں پر اس طرح ملیں کہ لہسن میں سے نکلنے والے پانی ان مہاسوں پر لگے اور تب تک اسے ملتے رہیں جب تک پانی جذب نہ ہوجائے۔کینیڈا کے شہر کونکورڈ کی رہائشی فرح کا کہنا ہے کہ رات کو یہ عمل کریں اور ساری رات چہرے پر کوئی کریم یا پانی نہ لگائیں اور اگلی صبح تازہ پانی سے منہ دھولیں،آپ دیکھیں گے کہ فوری طور پر یہ مہاسے غائب ہوچکے ہیں اور دوبارہ بھی نہیں بنیں گے۔اگر چہرے پر سفید نشانات بھی ہوں گے تو وہ بھی اس ٹوٹکے کی وجہ سے غائب ہوجائیں گے اور آپکا چہرہ صاف ستھرا اور خوبصورت ہوجائے گا۔فرح کاکہنا ہے کہ لہسن میں انٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرکے مہاسوں کو صاف کرتا ہے اور دوبارہ نئے مہاسے بننے سے روکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں