اگر آپ کی آنکھوں کے گرد بھی جھریاں موجود ہیں تو ان کا یہ فائدہ جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی
medical research scientists wrinkles eyes amazing benefits

اکثر لوگوں کو آنکھوں کے گرد جھریاں پڑ جاتی ہیں اور وہ ان سے نجات کے طریقے ڈھونڈتے پھر رہے ہوتے ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے ان جھریوں کے متعلق ایک ایسا دعویٰ کر دیا ہے کہ لوگ ان سے پریشان ہونے کی بجائے خوش ہوں گے۔

 ویسٹرن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف میامی کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق میں بتایا ہے کہ جن مردوخواتین کی آنکھوں کے گرد جھریاں پڑی ہوئی ہوں انہیں دوسرے لوگ زیادہ مخلص اور بااعتماد سمجھتے ہیں کیونکہ یہ جھریاں بہت شدید اور مخلصانہ جذبات دوسروں تک پہنچاتی ہیں۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے رضاکار مردوخواتین کو کچھ ایسی تصاویر دکھائیں جن میں سے بعض میں موجود لوگوں کی آنکھوں کے گرد جھریاںتھیں جبکہ بعض کی جلد صاف تھی۔ سائنسدانوں نے ان لوگوں سے پوچھا کہ ان میں سے کس تصویر کے چہرے کے تاثرات ان کی نظر میں زیادہ اہم اور مخلصانہ ہیں۔ مردوخواتین کی واضح اکثریت نے ان تصاویر کو اہم اور مخلصانہ تاثرات کی حامل قرار دیا جن میں موجود افراد کی آنکھوں کے گرد جھریاں پڑی ہوئی تھیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈینیئل میسنجر کا کہنا تھا کہ ”ڈارون کے زمانے سے سائنسدان اس بات پرغور کر رہے ہیں کہ آیا چہرے کے تاثرات کی بھی کوئی زبان ہوتی ہے؟ اگر ایسی کوئی زبان ہو سکتی ہے تو ہماری تحقیق کے مطابق اس میں ایک حصہ آنکھوں کے گرد جھریوں اور آنکھوں کے سکڑاﺅ کا بھی ہو گاکیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو اس شخص کے متعلق انتہائی اہم پیغام ملتا ہے اور وہ اس شخص کو زیادہ مخلص اور اہم خیال کرتے ہیں۔“

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں