میٹھے اور رس بھرے مالٹوں کی شناخت بہت آسان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
loss weight orange

آج کل مالٹے (کسی بھی قسم کے) عام مل رہے ہیں اور یہ بیشتر افراد کو پسند بھی بہت ہوتے ہیں مگر کیا مالٹوں کو خریدتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ جو پھل آپ لے رہے ہیں وہ میٹھے اور صحیح پکے ہوئے ہوں گے؟

عام طور پر مالٹے لوگ بس اندازے سے ہی خرید لیتے ہیں اور یہ جاننا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے کہ اس کا ذائقہ کیسا ہوگا۔ہوسکتا ہے آپ کا جواب نہیں میں ہو، مگر رسیلے اور پکے ہوئے مالٹوں کو چھانٹنا اتنا بھی مشکل نہیں بس آپ کو چند چیزوں پر نظر رکھنی ہوتی ہے اور اس طرح آپ پھل کاٹے بغیر بھی بہترین مالٹے خرید سکتے ہیں۔

مٹھی میں دبا کر دیکھیں

عام طور پر مالٹے کی کسی بھی نسل یعنی کینو یا مسمبی وغیرہ میں زیادہ مزیدار وہی پھل ہوتا ہے جو ہاتھ میں لینے پر مستحکم، مکمل نارنجی رنگ، ہموار اور پتلے چھلکے والا ہوتا ہے، جو دانہ زیادہ نرم ہوگا یا بہت زیادہ سخت، تو اسے لینے سے گریز کریں۔

وزن جانچیں

جب کسی مالٹے کو ہاتھ میں لیں تو آپ اس کے وزن کا بھی اندازہ لگائیں، کسی پھل کا بھاری پن اس میں موجود رس کا عندیہ دیتا ہے، سونگھ کر بھی دیکھیں، میٹھے اور پکے ہوئے مالٹے سے مہک چھلکے سے خارج ہوتی ہے۔

رنگ کو دیکھیں

مالٹے کی کوئی بھی قسم ہو، اس کا رنگ شوخ ہونا چاہیے، یعنی نارنجی رنگ چمکتا ہوا محسوس ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں