جگر کے جان لیوا مرض سے بچنا چاہتے ہیں؟؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
liver coffee treatment

کافی پینا جگر کے امراض سے بچائے

جگر جسم کا وہ عضو ہے جو غذا ہضم کرنے، توانائی کے ذخیرے اور زہریلے مواد کے اخراج کا کام کرتا ہے تاہم عمر بڑھنے کے ساتھ اسے مختلف امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔ مگر ایک عام اور مزیدار چیز کو اپنا کر آپ اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ساﺅتھ ہیمپٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق معتدل مقدار میں کافی پینے کی عادت جگر کے امراض، کینسر وغیرہ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران کافی پینے سے انسانی جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے والی دو سو سے زائد طبی تحقیقی رپورٹس کو دیکھا گیا۔ ان طبی تحقیقی رپورٹس کے نتائج میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینے کی عادت دل کے مسائل کا خطرہ کم کرتی ہے جبکہ سب سے زیادہ نمایاں فائدہ جگر کے امراض کے خطرے میں کمی لانے کی شکل میں ہوتا ہے۔ اس نئی تحقیق میں یہی بات سامنے آئی کہ معتدل مقدار میں اس گرم مشروب کا استعمال نقصان کی بجائے صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ اسے پینے کی عادت خون کی شریانوں کے مسائل، ذیابیطس، کینسر، جگر پر چربی چڑھنے کے امراض وغیرہ سے بچاتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ زیادہ نہیں بلکہ معتدل مقدار میں اس گرم مشروب کا استعمال ہی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کس قسم کی کافی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی پینا محفوظ اور فائدہ مند ہے تاہم لوگ اسے دوا سمجھ کر پینے سے گریز کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں