آپ کے کچن میں موجود ایک مصالحہ جس کا استعمال نہ صرف آپ کا وزن کم کر سکتا ہے بلکہ صحت کے بیشتر مسائل سے چھٹکارا دلا سکتا ہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
kitchen lose weight useful tips

زیرے کا کھانوں میں استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اورپاکستان میں لوگوں کی یہ پسندیدہ غذاؤں میں سے ایک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کے کیا فوائد ہیں،آئیے آپ کو زیرے کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

وزن میں کمی
زیرہ کھانے سے نہ صرف ہمارا میٹابولزم اچھے طریقے سے کام کرتا ہے بلکہ اس کے استعمال سے وزن میں بھی کمی آتی ہے۔ایک تحقیق میں کچھ خواتین نے زیرے کے ساتھ غذائیت والے کھانے کھائے جبکہ دوسرے گروپ کی خواتین نے زیرے کے بغیر غذائیت سے بھرپور کھانے استعمال کئے۔جن خواتین نے زیرے کا استعمال کیا ان کے جسم میں چربی پگھلنے کی شرح 14.64فیصد تھی جبکہ دوسری خواتین میں یہ شرح 4.91فیصد رہی۔
بے خوابی کے لئے
اگر آپ کو بے خوابی کی شکایت ہے تو آدھ چمچ پیسا ہوا زیرہ لے کر اسے پسے ہوئے کیلوں میں مکس کریں اور ہر رات کھانے کے بعد یہ کھالیں،بے خوابی سے کافی حد تک نجات مل جائے گی۔رات کو سونے سے قبل زیرے والی چائے بھی بے خوابی کے لئے سودمند ہے۔ایک کپ پانی میں آدھ چمچ زیرہ ڈال کر ابالیں اور یہ مشروب چھان کر پئیں۔

آئرن کی کمی کے لئے
جسم میں آئرن کی کمی سے کئی طرح کی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔آپ کو چاہیے کہ کھانے میں ضرورزیرہ ڈالیں،ایک چائے کے چمچ سے 4ملی گرام آئرن حاصل ہوتا ہے جس سے دن بھر کی 22فیصد ضرورت پوری ہوجاتی ہے۔
ذیابیطس کے لئے
ایک تحقیق میں ذیابیطس کا شکار چوہوں کو ان کے وزن کے مطابق 1.25فیصد زیرہ کھانے کو دیا گیااور یہ بات مشاہدے میں آئی کہ چوہوں کے خون میں شوگر لیول میں بہت حد تک اعتدال رہا۔ماہرین کاکہنا ہے کہ زیرے کے استعمال سے خون میں ذیابیطس کا لیول بہتر رہتا ہے۔
نظام انہضام میں بہتری
اسی تحقیق میں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ زیرہ کھانے سے جگر کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ بہتر کام کرنے لگتا ہے ،اسی کے ساتھ معدے کے کام میں بھی بہتری آتی ہے۔
انتڑیوں کے لئے
400ملی لیٹر پانی میں ایک کھانے کا چمچ زیرہ پاؤڈر ڈال کر ابالیں اور جب پانی 100ملی لیٹر رہ جائے تو اس مشروب کو ٹھنڈا کرلیں۔ہر صبح اور شام کو 20ملی لیٹر پانی پینے سے انتڑیوں کے کیڑے ختم ہوجائیں گے اور نظام انہضام میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں:زبردست قوت رکھنے والے مصالحہ جات کا انسانی صحت پر حیران کن اثر
کولیسٹرول کے لئے
ایک بھارتی تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ زیرہ کھانے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار اعتدال میں رہتی ہے ۔
یاداشت اور ذہنی تناؤ کے کئے
جولائی2011ء میں Journal of Pharmaceutical Biologyمیں شائع ہونے والی تحقیق میں چوہوں کو دن میں ان کے وزن کے حساب سے 100,200اور300ملی گرام زیرہ کھلا گیا۔جب ان چوہوں کا مشاہدہ کیا گیا تو یہ علم ہوا کہ ان میں ذہنی تناؤ کم ہوا اور ان کی یاداشت بہتر ہوئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں