کچھ لوگوں کو بہت زیادہ پسینہ کیوں آتا ہے؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
illness sweat reason

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم دیگر افراد کے مقابلے میں آپ کے جسم پر زیادہ پانی بہہ رہا ہو تو یہ کافی برا لگتا ہے۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیوں کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے؟ اس کی وجہ  کچھ یوں ہے۔ محققین نے اس کی 4 وجوہات بیان کی ہیں۔ سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ پسینہ آتا ہے۔ اسی طرح اگر آپ ورزش کرنے سے دور بھاگتے ہیں تو یہ بھی زیادہ پسینے کی وجہ بنتی ہے یعنی جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے افراد کو پسینہ کم آتا ہے۔ اسی طرح ایک وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہو آپ کو زیادہ پسینے کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے ، جبکہ دنیا میں تین فیصد افراد Hyperhidrosis نامی عارضے کے شکار ہوتے ہیں یعنی انہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔ محققین کے خیال میں جینز بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتے ہیں۔ تاہم جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پسینہ جسم کو ٹھنڈا کرنے والا قدرتی عمل ہے تو کچھ زیادہ پانی بہنا درحقیقت فکرمندی کی بات نہیں ہوتی۔ تو اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو فکر مند مت ہو یہ کسی قسم کی بیماری کی علامت نہیں اور آپ صحت مند ہی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں