جہاز کی کھڑکیوں میں چھوٹھے چھوٹھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟؟
holes window reason aeroplane

ماہر پائلٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کھڑکی کو بغور دیکھیں تو اس میں آپ کو تین شیشوں کی تہیں نظر آئیں گی جبکہ درمیان والے شیشے میں ایک ننھا سے سوراخ دیکھنے کو ملے گا۔

جب جہاز پرواز بھرتا ہے تو جہاز کے باہر ہوا کا دباﺅتیزی سے کم ہوتا ہے اور ایسا ہی جہاز کے اندر بھی ہوتا ہے لیکن جہاز کا سسٹم اس دباﺅ کو اس حد تک رکھتا ہے کہ مسافروں کو بالکل بھی دقت پیش نہ آئے اور وہ بآسانی سانس لے سکیں۔یعنی جہاز کے اندر اور باہر ہوا کے دباﺅ میں بہت فرق ہوگا۔اگر بدقسمتی سے باہر والا شیشہ کام کرنا چھوڑ دے تو جہاز کے اندر ہوا کا پریشر خراب ہوسکتا ہے لیکن اس سوراخ کی وجہ سے ایسا نہیں ہوتا۔ماہر پائلٹ کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے کا بہت کم چانس ہے کہ باہر والا شیشہ کام کرنا چھوڑدے لیکن ایسی صورت میں درمیان والے شیشے میں موجود سوراخ اپنا کام شروع کردیتا ہے اور باہر کی ہوا آہستہ آہستہ جہاز میں داخل ہوتی ہے لیکن یہ خطرناک نہیں ہوتا اور جہاز کا سسٹم بآسانی اس دباﺅ کو کنٹرول کرلیتا ہے۔

 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں