صرف چند منٹ میں دل کے دورے اور سرطان کی تشخیص کرنے والا آلہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
heart attack treatment cancer

آپ نے اسٹار ٹریک فلم میں مختلف امراض کی شناخت اور علاج کرنے والے چھوٹے دستی پلیٹ فارم دیکھے ہوں گے جنہیں ٹرائی کورڈر کا نام دیا گیا ہے۔

اسی طرز پر سائنس دانوں نے ایک چھوٹا آلہ بنایا ہے جو خون اور دیگر مائعات کے نمونوں میں کینسر اور ہارٹ اٹیک کے بایو مارکرز شناخت کرسکتا ہے۔بایو سینسر اور بایو الیکٹرانکس جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف گلاسگو نے ہاتھوں میں سمانے والا ایک آلہ بنایا ہے جو کئی بیماریوں کی فوری شناخت میں مدد دے سکتا ہے۔ اسے ملٹی کورڈر کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے ڈاکٹر کسی بھی جگہ سے مرض کی موجودگی اور بڑھنے کو نوٹ کرسکتے ہیں جن میں کینسر اور سرطان بھی شامل ہیں۔اس آلے کی جان ایک چپ ہے جسے کمپلیمنٹری میٹل آکسائیڈ سیمی کنڈکٹر (سی ایم اوز) سے بنایا گیا ہے جو کیمروں میں عام پائی جاتی ہیں لیکن انہیں ہر طرح کی تصویر کشی کے سینسر میں بدلا جاسکتا ہے۔ اس آلے میں ری ایکشن کے چار خانے ہیں جو پیشاب اور خون وغیرہ میں بیماریوں کی خبر دینے والے اجزا کا پتا لگاتے ہیں جن سے ڈاکٹر فوری طور پر مرض کا اندازہ لگاسکتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں