اپنی صحت کو مثالی بنانا چاہتے ہیں؟
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
healthy cheap treatment foods

یہ سستی غذا آپ کو ڈاکٹر سے بھی بچا کر رکھے گی

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ انسانی حیات اور دنیا کے لیے سب سے ذیادہ فائدہ مند چیزیں قدرتی ہی ہوتی ہیں۔ اگرچہ میڈیکل سائنس میں بے شمار ترقی کی بدولت ایسی چیزیں بھی موجود ہیں، جو انسانی جسم اور حیات کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، تاہم ان کا مقابلہ قدرتی اشیاء سے نہیں کیا جاسکتا۔ پھل، سبزیاں، پانی اور دودھ جیسی قدرتی اشیاء کا شمار ان چیزوں میں ہوتا ہے جو ’میٹابولزم‘ کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔ ’میٹابولزم‘ در اصل اس نظام کو کہا جاتا ہے، جس کے ذریعے کھانے پینے کی چیزیں مادہ حیات میں تبدیل ہوجاتی ہیں، یعنی غذا کے جسم کے جز میں تبدیل ہونے کو ’میٹابولزم‘ کہتے ہیں۔ ہیلتھ جرنل میں شائع مضمون کے مطابق انڈے، گوشت، پانی، دودھ، گندم سے بنی غذائیں، کافی اور گرین ٹی سمیت دیگر چیزیں ’میٹابولزم‘ کے لیے مفید ہوتی ہیں، ان چیزوں سے انسانی جسم مضبوط اور توانا بنتا ہے۔ درج ذیل اشیاء ’میٹابولزم‘ کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں

انڈے کی سفیدی

انڈا پروٹین، وٹامن ڈی اور امینو ایسڈ کی وجہ سے میٹابولزم کے لیے بہتر ہے۔

بغیر چربی والا گوشت

آئرن کی وجہ سے گوشت انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔

پانی

اگر کہا جائے کہ پانی کو قدرتی اشیاء میں سب سے نمایاں اہمیت حاصل ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا، پانی انسانی جسم کے نظام کو توانا رکھنے سمیت اس میں کیلوریز اور طاقت کو بڑھاتا ہے۔

ہری/ثابت /سرخ مرچ

ذیادہ ترلوگ مرچوں کو پیٹ کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں، تاہم مرچوں میں وٹامن سی پائی جاتی ہے، جو انسانی صحت کے لیے لازمی ہے۔

کافی/ گرین ٹی

کافی اور گرین ٹی میں پائے جانے والے اجزاء ’میٹابولزم‘ کے نظام کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

دودھ

دودھ جہاں انسانی جسم کو خوبصورت بنانے میں کردار ادا کرتا ہے، وہیں یہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

گندم سے بنی غذائیں

گندم کے آٹے سے بنی غذائیں، جیسے ڈبل روٹی اور دلیہ وغیرہ فائبرسے بھرپور ہوتے ہیں ، جو انسانی جسم کے لیے لازمی خوراک مانے جاتے ہیں۔

دال/مسور کی دال

سبزیوں کی طرح دالیں بھی ’میٹابولزم‘ کے لیے بہترین ہوتی ہیں، تاہم مسور کی دال میں آئرن پائی جاتی ہے، اس لیے وہ سب سے ذیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں