اگر آپ کے وزن میں بھی اضافہ ہورہا ہے یا سر میں اکثر درد رہتا ہے تو آپ کے گھر میں موجود یہ ایک چیز اس کی وجہ ہوسکتی ہے، ابھی نجات حاصل کریں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
headache increase weight

جب آپ کے سامنے پھپھوندی کا نام لیا جاتا ہے تو فوری طور پر ذہن میں روٹی یا کھانوں میں لگی پھپھوندی آتی ہے لیکن اصل میں یہ پھپھوندی گھر میں کسی بھی جگہ لگ سکتی ہے۔اگر آپ اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے تو اپنی اس عادت کو ابھی ترک کردیں اور اسے گھر سے صاف کردیں ورنہ آپ وزن میں اضافے کے ساتھ سردرد،تھکاوٹ،ذہنی کشمکش اوردیگر بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پھپھوندی انتہائی زہریلی ہوتی ہے اور یہ گھر کے کسی بھی حصے جیسے غسل خانے،باورچی خانہ،بیڈ کے نیچے، الیکٹرک موٹر کے پاس، دیوار اور ہر اس جگہ ہوسکتی ہے جہاں پانی اکٹھا ہوجاتا ہے۔اگر آپ کو بلاوجہ سر میں درد رہے یا باوجود کوشش کے وزن کم نہ ہورہا ہوتو فوری طور پر چیک کریں کہیں اس کی وجہ پھپھوندی تو نہیں۔اعدادوشمار کے مطابق دنیا کی 28فیصد آبادی پھپھوندی سے زیادہ متاثر ہوتی ہے اور ان میں مختلف طرح کی بیماریاں دیکھنے کو ملتی ہیں جبکہ 72فیصد لوگوں کو اس سے خطرہ برحال موجود ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس پھپھوندی کا کوئی نقصان نہیں ہے لیکن یہ فضا میں شامل ہوکر آپ کی سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتی ہے۔آپ کو چاہئے کہ اپنے گھر میں موجود ہر جگہ کو اس سے پاک کریں تاکہ آپ اس کے اثرات سے بچ سکیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں