چینی ماہرین طب کے مطابق ہاتھوں سے ہی جسم کی مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہے، کس عضو کو سکون پہنچانے کیلئے ہاتھ پر کونسا پوائنٹ دبانا چاہیے؟ آپ بھی جانئے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
hands disease treatment

چینی ماہرین کا ہاتھوں کو دبانے سے مختلف بیماریوں کے طریقہ علاج کوReflexologyکا نام دیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ اس قدر کارگر ہے کہ مغربی دنیا بھی اس کی افادیت کو ماننے لگی ہے۔اس طریقہ علاج میں ہاتھ کے مختلف حصوں کو دباکر یا رگڑ کر کئی خطرناک بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے ہاتھ میں پانچ خطرناک بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پانچ مختلف طرح کی دردوں اور بیماریوںکا شکار لوگوں کاعلاج ہاتھ کے ان پوائنٹس کودباکرکیا گیا ہے۔ڈاکٹر اوز شو میں ان پانچ لوگوں کا علاج Reflexologyکے ذریعے کیا گیاہے۔پہلی مہمان خاتون کا کہنا تھا کہ اسے معدے میں تکلیف ہے جس کی وجہ اسے قبض اور کمزوری کا شکار رہتی ہے۔اس موقع پر ماہر خاتون ڈی بورا فلینگان کا کہنا تھا کہ ہمارا معدہ اور انتڑیاںہاتھوں کے انگوٹھے کے نیچے واقع ہتھیلی کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اور اگر دن میں 30سیکنڈ تک دو سے تین بار گیند کو دونوں ہاتھوں میں لے کر مسلا جائے تو اس جگہ پریشر پڑتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اگر کچھ ہفتوں تک اس طرح کیا جائے تو معدے اور آنت کے مسائل حل ہونے لگیں گے اور آپ کو اپنے جسم میں نئی توانائی بھی محسوس ہوگی۔ دوسری خاتون کا کہنا تھا کہ اسے کمزوری محسوس ہوتی ہے اور دن کے وسط میں اسے نیند آنے لگتی ہے اور وہ شدید تھکان کا شکار ہوجاتی ہے اور رات کو دیر تک وہ عدم خوابی کا شکار رہتی ہے۔اس موقع پر ماہر خاتون کا کہنا تھا کہ آپ کو چاہیے کہ اپنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور انگلیوں سے اپنے بائیں انگوٹھے کے اوپر والے پور کو دبائیں اور جب چبھن محسوس ہوتو سمجھ لیں کہ آپ کو وہ پوائنٹ مل گیا ہے۔اب اسے دن میں تین بار دبانے سے کمزوری اور عدم خوابی کے مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔ تیسری خاتون کا کہنا تھا کہ اسے سارا سال سردی اور زکام کا مسئلہ رہتا ہے جس پر ماہر خاتون ڈی بورا نے اسے بتایا کہ وہ اپنے ایک ہاتھ چاروں انگلیوںکو دوسرے ہاتھ کے ساتھ نیچے سے اوپر کی طرف دبائے اور پھر اوپر سے نیچے کی طرف دبائے۔ چوتھی خاتون کو کمر میں درد کی شکایت تھی جس پر ماہر خاتون کا کہنا تھا کہ اس جگہ کی تکلیف دور کرنے کے لئے اسے اپنے انگوٹھے کی سائیڈ پر دباتے ہوئے نیچے کلیائی کی طرف آنا ہے۔ پانچویں خاتون کا کہنا تھا کہ وہ سارا دن کام کرکے شدید تھکاوٹ کا شکار ہوتی ہے اور جنسی عمل سے اسے وحشت ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسے ازدواجی مسائل کا سامنا ہے۔ماہر خاتون نے اسے کہا کہ وہ اپنے بائیںہاتھ کو دائیں ہاتھ کی کلائی پر گول گھڑی بناکر رگڑے کہ اس طرح بتایا گیا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں