ہاتھ میں چھپا ہے کئی امراض کا علاج
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
hands disease treatment

اپنے ہاتھوں کو دیکھیں اور بتائیں کیا نظر آرہا ہے؟اگر آپ کا جواب ہے بس ہاتھ یا انگلیاں تو جان لیں کہ طبی سائنس کا ماننا ہے کہ ہاتھوں متعدد جگہیں ایسی ہیں جو آپ کے جسم اور ذہن کو طاقت دیتی ہیں۔

 آپ اپنے ہاتھوں سے صحت کو کس طرح بہتر بنا سکتے ہیں جوکہ بہت حیران کن ہے۔

ہاتھ کی انگلیوںکا یہ پوز نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے، اس تیکنیک کو خون کادرجہ حرارت کم کرنے اور کھانے کی خواہش بھگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 انگوٹھے ذہنی تشویش اور سردرد کے ذمہدار ہوتے ہیں،اگر آپ کو اعصابی سردرد کا سامنا ہے تو نرمی سے انگوٹھے کو تصویر میں دکھائے گئے انداز سے پانچ منٹ تک نرمی سے پکڑے رکھیں، اس سے تکلیف میں کمی آسکتی ہے۔

یہ انگلی پٹھوں کے درد کو کنٹرول کے ساتھ ساتھ مایوسی،خوف اور شرمندگی کے جذبات کی بھی ذمہ دار ہے۔ اپنی اس انگلی کو دوسرے ہاتھ سے پانچ منٹ کے لیے پکڑ کر آپ ان تکالیف میں کمی لاسکتے ہیں۔

اس بڑی انگلی کو دبانے سے چڑچڑاہٹ، غصے یاتھکاوٹ کی شکایات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ایساکرنے سے بلڈپریشر میں بھی کمی آتی ہے اور انسان پرسکون ہوتا ہے۔

اگر آپ نرمی سے اس انگلی کو دوسرے ہاتھ سے پانچ منٹ کے لیے تھامیں تو منفی جذبات اور اداسی دور ہوسکتی ہے۔ اس دوران خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش ضرور کریں۔

یہ انگلی خوداعتمادی، تناﺅ اور اعصابی تناﺅ کی ذمہ دار ہوتی ہے، اس کو پانچ منٹ تک ایسے پکڑنے کے دوران کسی اچھی چیز کے بارے میں سوچنے کی کوشش ضرور کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں