آ پ مانیں یا نہ مانیں لیکن آج تک آپ غلط طریقے سے لہسن ہانڈی میں ڈالتے آئے ہیں ،بھر پور فوائد حا صل کرنے کیلئے درست طریقہ جانئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
garlic useful tips cooking

لندن: آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی لیکن حقیقت یہی ہے کہ آپ آج تک غلط طریقے سے ہانڈی میں لہسن ڈالتے آئے ہیں۔
لہسن کی تاریخ انسانی تاریخ کی طرح قدیم ہے اور اس کی موجودگی کے اثرات اہرام مصر کے دور میں بھی ملتے ہیں،یہ ہمیشہ ہی سے کھانوں کے علاوہ مختلف طرح کی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ لہسن ایک عام سی سبزی ہے یا آپ کے ذہن میں یہ بات موجود ہے کہ لہسن کے فوائد ہیں تو سہی لیکن اتنے نہیں تو فوراًاپنی سوچ کو بدل لیں کیونکہ اس کے فوائد آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔
حالیہ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ لہسن میں پایا جانے والامادہ ’ایلی سین ‘کی وجہ سے لہسن میں انٹی بیکٹیریل، انٹی وائرل،انٹی بائیوٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ہر طرح کی بیماری کے خلاف لڑنے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ لہسن میں دو انزائمز یعنی ’ایلی سین‘ اور ایلی نیز‘اصل میں لہسن کے سیلز میں پائے جاتے ہیں۔یہ دونوں مادے ایک دوسرے سے علیحدہ رہتے ہیں لیکن جب لہسن کے سیلز کو توڑاجاتا ہے تو یہ دونوں مل جاتے ہیں اور انتہائی طاقتور خصوصیات کے ساتھ کام شروع کرتے ہیں۔لہذا اگلی بار جب آپ ہانڈی میں لہسن ڈالیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کہ لہسن کو پیسنا ہے یا اسے کسی بھی چیز سے توڑ کر ہانڈی میں ڈالنا ہے،کبھی بھی لہسن کی توڑی براہ راست ہانڈی میں نہ ڈالیں ورنہ لہسن کا فائدہ نہ ہونے کے برابر ہوگا۔کبھی بھی پیسے ہوئے لہسن کو ہانڈی میں ڈال کر اسے بہت زیادہ حرارت نہ دیں کیونکہ اس طرح ‘ایلی سین‘کے فوائد بہت کم ہوجائیں گے۔کے سونگ اور جے اے ملنر کی 2001ءمیں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے کہ ایلی سین کے فوائد مائیکروویو کرنے،ابالنے یا بہت زیادہ پکانے سے کم یا ختم ہوجاتے ہیں۔اگر پیسے ہوئے لہسن کو 10منٹ تک چھوڑ دیا جائے تو ’ایلی سین‘ کے خواص بڑھ جاتے ہیں اور اس کا فائدہ بھرپور ہوجائے گا۔
اگلی بار جب آپ ہانڈی پکائیں تو لہسن کو پیس کر ہانڈی میں ڈالنے سے قبل 10منٹ تک کھلی فضا میں چھوڑ دیں اور پھر ہانڈی میں ڈال کر لہسن کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں