لہسن کے ذریعے گنجے پن یا گرتے بالوں کا علاج کیسے ممکن ہے؟ انتہائی مفید معلومات آپ بھی جانئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
garlic psilosis

 اگر آپ کے بال مسلسل گررہے ہیں اور آپ کو گنجا ہونے کا خطرہ لاحق ہوچکا ہے تو پریشان نہ ہوں بلکہ لہسن سے ان کا علاج کریں،آئیے آپ کو انتہائی مفید معلومات سے روشناس کرواتے ہیں۔
لہسن کا رس اور شہد کے ذریعے بالوں کی نشوونما
چند لہسن کی توڑیاں لے کر اس میں سے اتنا رس نکال لیں کہ آپ کے پاس ایک بڑا چمچ رس بن جائے۔اسی مقدار کا شہد لیں اور ان دونوں کو اچھی طرح مکس کرکے سر پر لگائیں اورآدھ گھنٹہ تک لگا رہنے دیں۔اس کے بعد سر کو دھولیں،یہ عمل ہفتے میں تین بار تک دہرانے سے آپ کے بالوں کی نشوونما ہونے لگے گی۔
لہسن کا رس اور ناریل کا تیل گرتے بالوں کے لئے
ناریل کے تیل کو ہلکا گرم کرکے اس میں برابر کی مقدار کا لہسن کا رس ملائیں اور سر میں لگانے کے 30منٹ بعد سر کو دھوئیں۔کچھ ہی دنوں میں آپ کے بال گرنا بند ہوجائیں گے اور ساتھ ہی نئے بال بھی آنے لگیں گے۔
لہسن کا تیل گھر بنانے کا طریقہ
آپ کو چاہیے کہ لہسن کا تیل استعمال کریں اور اس کے ساتھ سر کی مالش کریں کہ اس سے بالوں کی نشوونما ہوگی اور ساتھ وہ گِرنا بھی بند ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ لہسن کے تیل اور Garlic essential oilمیں فرق ہوتا ہے۔مو¿خر الذکر بہت تیز ہوتا ہے اور اگر اسے کسی چیز میں نہ ملایا جائے تو یہ جلد پر سوزش کا باعث بھی بن سکتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ لہسن کا تیل گھر پر ہی بنالیں۔آئیے آپ کو لہسن کا تیل بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
طریقہ 1
لہسن کی ایک پوتھی لے کر ایک کھانے کے چمچ نیم گرم زیتون کے تیل میں ڈالیں۔اس تیل کو ایک سے دو ہفتہ فریج میں کسی سیاہ بوتل میں رکھیںاور استعمال سے قبل لہسن کو تیل سے نکال لیں۔
طریقہ 2
آپ چاہیں تو دیگر تیل ملاکر لہسن کے تیل کے ساتھ ملا کر سر پر لگاسکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ :
پانچ کھانے کے چمچ لہسن کا تیل لیں(طریقہ1سے بنایا گیا تیل استعمال کریں)
ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل لیں
ایک کھانے کا چمچ کیسٹر آئل لیں
آدھ کھانے کا چمچ روزمیری آئل
10قطرے ٹی ٹری آئل
5قطرے پیپرمنٹ آئل
ان تمام تیلوں کو مکس کریں اور اچھی طرح ہلاکر کسی سیاہ بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھیں۔روزانہ اس تیل کی مالش کریں اور چند ہی دنوں میں واضح فرق دیکھیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں