لہسن کے ذریعے مچھروں کو بھگانے کا آسان طریقہ
  • 25
  • 58

http://tuition.com.pk
garlic mosquito method

آج کل مچھروں نے ہم سب کا جینا محال بنا رکھا ہے اور ان سے نجات کے لئے ہم مختلف طرح کے طریقے آزماتے ہیں۔کبھی کوئی دوائی کا چھڑکاﺅ کرتے ہیں تو کبھی کسی آئل یو کریم کو جسم پر مل کر ان سے نجات کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان گھریلو نسخہ بتائیں گے کہ جس پر عمل کرکے آپ ان سے بآسنی نجات حاصل کرلیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے مچھروں کو لہسن بالکل بھی پسند نہیں ہوتا اس لئے اگر آپ لہسن کو پیس کر یا اس کا تھوڑا سا پانی اپنے جسم پر مل لیں تو مچھر آپ کے نزدیک بھی نہیں آئے گا۔آپ کو چاہیے کہ لہسن کے پانی یا تیل، مٹرولیم جیلی اور ویکس کا محلول بناکر رکھ لیں اور اسے بوقت ضرورت جسم پر لگائیں اور مچھروں سے نجات پائیں۔اسی طرح لہسن کوکاٹ کررکھ دیں اور دیکھیں کہ مچھ کس طرح وہاں سے بھاگ جائے گا۔ اس کے علاوہ لہسن سے آپ کئی دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اگر چہرے پر کیل مہاسوں کی شکایت ہوتو لہسن ملنے سے ان سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ اگر آپ کو زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجائے تو لہسن سے بنی چائے کا استعمال کرنے سے یہ مسئلہ جلد دور ہوجائے گا۔ اگر آپ کو چوٹ لگ جائے تو لہسن لگانے سے یہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔ لہسن میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ آپ کے خون کو پتلا کرتا ہے اور اگر دل کی بیماری سے بچنا ہے تو اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں