لہسن کھانے کا وہ طریقہ کہ صحت کو تمام فوائد بھی پہنچ جائیں اور منہ سے بد بو بھی نہ آئے
garlic eating method benefits

لہسن کے فوائد آپ نے روز کہیں نہ کہیں پڑھے ہوں گے اور آپ اس سے کافی اچھی طرح آگاہ بھی ہوں گےلیکن لہسن کھانے کے بعد ہر انسان کو ایک مسئلہ ضرور درپیش ہوتا ہے کہ اس کی وجہ سے ہمارے منہ سے ناگوار بو آنے لگتی ہے۔آئیے آپ کو ایک آسان طریقہ بتائیں جس پر عمل کرکے  آپ کو کبھی بھی لہسن کے استعمال کے بعد بو نہیں آئے گی۔

لہسن کی دو یا تین توڑیاں لے کر انہیں ایک گلاس پانی میں 10منٹ تک بھگودیں۔اس کے بعد لہسن کو پانی کے گلاس کے ساتھ نگل لیں اور 45منٹ تک کچھ بھی نہ کھائیں۔اب آپ کے منہ سے لہسن کھانے کے بعد ناگوار بو بھی نہیں آئے گی۔اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جب آپ انہیں گلاس میں سے نکالیں گے تو ان پر سے چھلکا خودبخود اتر جائے گا۔ یاد رہے کہ اس دوران چھری کا استعمال مت کریں تا کہ لہسن محفوظ رہ سکے اور خراب نہ ہو۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں