پیٹ کے کیڑوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے مفید مشورے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
garlic carrot

پیٹ کے کیڑوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے مفید مشورے

پیٹ میں کیڑوں کی وجہ سے دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں اور اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا سہارا لیتے ہیں لیکن ان کے سائیڈ افیکٹس بھی ہوتے ہیں،آئیے آپ کو کچھ ایسے قدرتی طریقے بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ پیٹ کے کیڑوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
گاجریں
گاجروں میں وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین پایا جاتا ہے جو پیٹ کے کیڑوں کے لاروا کو ختم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔اگر آپ گاجروں کے جوس میں تھوڑا سا شہد ملالیں تو یہ پیٹ کے کیڑوں کو قدرتی طریقے سے ختم کرے گا۔


لہسن
اس کا استعمال مختلف طرح کی بیماریوں کے لئے تو مفید ہے ہی لیکن اگراسے پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو بہت اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔گندے پانی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں جیسے ہیضہ وغیرہ کے لئے بھی لہسن بہت زیادہ مفید ہے۔آپ چاہیں تو لہسن کو کچا چبا لیں یا اسے شہد میں ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔
کدو کے بیج
ان میں ایمینو ایسڈ،فیٹی ایسڈ ،وٹامن ،منرلزاور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت مفید ہیں جبکہ یہ پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔آپ چاہیں تو کدو کے بیجوں کو کسی جوس یا پیاز کے ساتھ کھاسکتے ہیں۔اس سے آپ کے پیٹ کے کیڑے فوری طور پر کم ہونے لگیں گے۔
کڑوی چیزوں کا استعمال
آپ کو چاہیے کہ کڑوی چیزوں کا استعمال کریں۔اس مقصد کے لئے کریلے اور دیگر سبزیاں کافی مفید ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں