ایسی غذائیں جو جلد وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
food useful tips reduce weight health

نیویارک: آج کل کے لائف اسٹائل میں ہم سب کو وزن میں اضافے کا مسئلہ درپیش ہے اور اس کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے بھی استعمال کئے جاتے ہیں، کبھی کھانا چھوڑ دیا جاتا ہے اور کبھی بھاگ بھاگ کے وزن کم کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسی غذائیں ہیں، جن کے استعمال سے آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

انڈے پروٹین سے بھرپور غذا ہے ، یہ غذا وزن کم کرنے میں انتہائی سازگار ہوتی ہے، اس میں پروٹین اور کیلشیم کافی زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اور یہ انسان کے لئے مکمل غذا ہے، اس بات کو بھول جائیں کہ اس سے دل کو کوئی نقصان ہوگا، انڈوں کو اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بنالیں۔ دالوں میں پروٹین ہوتی ہے اور یہ انسولین کے لئے مفید ہوتی ہے، جس سے آپ کو وزن کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سیب ایک بہت اچھا انٹی آکسیڈینٹ ہے اور یہ وزن کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے، اگر ہر کھانے سے پہلے آپ صرف ایک عدد سیب کھالیں تو یہ آپ کی خوراک ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان عوامل کو روکتا ہے، جس سے وزن بڑھتا ہے۔ اگر آپ بھرپور ناشتہ کریں تو یہ آپ کے لئے انتہائی مفید ہے اور اگر ناشتے میں جو کا دلیہ کھا لیا جائے تو آپ ایک انتہائی شاندار غذا سے دن کا آغاز کر رہے ہیں کیونکہ یہ متوازن غذا ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کی اضافی چربی کو پگھلانے میں معاون ثابت ہوگا۔ بیریز کی تمام اقسام انسانی صحت کے لئے مفید ہیں لیکن اگر بلیو بیریز کو ’برنچ‘ میں استعمال کیا جائے تو چربی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ویسے تو تمام مچھلیوں کی اقسام انتہائی مفید ہیں لیکن اگر آپ سولمن مچھلی کا استعمال کریں تو یہ آپ کے جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر آپ کے پیٹ کو کم کرتی ہے۔ اس مچھلی میں پایا جانے والااومیگا تھری آپ کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں