کینسر اور سردی کے نزلہ زکام سے بچنے کیلئے جادوئی مشروب
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
flu winter cancer precaution

اللہ سبحانہُ وتعالیٰ نے اس دنیا میں کوئی چیز بیکار پیدا نہیں کی، جہاں کئی بیماریاں پیدا کی ہیں تو ان سے بچاؤ کے طریقے اور علاج پھلوں، سبزیوں اور جڑی بوٹیوں کی صورت میں بھی پیدا کئے ہیں۔  

اسی طرح کچھ پھل ایسے ہیں جن کے مشروبات کینسر اور سردی کے نزلہ زکام کے توڑ کیلئے جادوئی قرار دئے گئے ہیں۔آپ یہ مشروبات گھر پر تیار کرسکتے ہیں اور صحت و تندرستی پاسکتے ہیں۔ انناس یعنی پائن ایپل، ہلدی ، ادرک اور لیموں میں کئی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ تمام قدرتی اجزاء اینٹی انفیکشن خصوصیات کے ساتھ ساتھ ٹیومر کش بھی سمجھے جاتے ہیں۔ان سب کو ملاکر تیار کردہ مشروب سرطان کی روک تھام اور سردی کے نزلہ زکام کیلئے بہترین جادوئی اکسیر سے کم نہیں۔ جسم میں خون کی گردش کو بہتر بنانے اور جسمانی چستی بڑھانے میں بھی مددگار ہے۔غیر ملکی جریدی ‘ڈیلی ہیلتھ’ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں اس جادوئی مشروب کی تیاری کا طریقہ اور اس میں شامل ہونے والے اجزاء کی طبی افادیت کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

٭ لیموں

لیموں میں سٹرک ایسڈ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو گردے میں موجود پتھری کو توڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ انناس

انناس اپنے قدرتی خواص کی بدولت کھانسی کے مصنوعی شربت سے زیادہ فعال ہوتا ہے۔

٭ ہلدی

ہلدی میں دیگر اجزاء کے ساتھ ساتھ ‘کرکمین’ نامی ایک اینٹی کینسر طاقت ور مرکب پایا جاتا ہے۔

٭ ادرک

ادرک دو قسم کے کینسر کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، اسے ناریل کے تیل اور سیاہ مرچ کے ساتھ ملا کر ایک جادوئی مشروب بنایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ تمام اجزاء کا مشروب تیار کرنے کیلئے درج ذیل ترکیب ذہن نشین کریں۔تازہ انناس کے دوکپ، سیاہ مرچ آدھا چمچ، ہلدی کی سات سینٹی میٹر کی ایک گانٹھ، پچیس سینٹی میٹر ادرک کی گانٹھ، ایک عدد لیموں اور چھوٹا چمچ ناریل کا تیل۔اب ان تمام اجزاء کو ملاکر ایک مشروب بنائیں اور کینسر و سردی کے نزلہ زکام سے بچیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں