یہ عام دستیاب پھل قبض کو ہمیشہ دور رکھے
  • 0
  • 1

http://tuition.com.pk
fig use benefits

انجیر پاکستان میں آسانی سے دستیاب پھل ہے جس کا ذکر قدیم یونانی اور رومی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔

اس زمانے میں اس پھل کو خوشحالی، بانجھ پن سے بچاﺅ اور فراخی رزق کی علامت سمجھا جاتا تھا۔انجیر کو خشک یا تازہ کسی بھی شکل میں کھایا جائے، فائدہ مند اجزاء سے بھرپور یہ سوغات متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔مگر یہ پھل قبض سے بچاﺅ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔عمر بڑھنے سے جسم کی قوت مدافعت کمزور ہونے پر مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جن میں سب سے عام قبض کا ہوتا ہے۔درحقیقت درمیانی عمر کے افراد نہیں بلکہ نوجوان بھی اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ ناقص غذا کا استعمال ہوتا ہے، ایسی متعدد قدرتی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر جلاب کا اثر کرکے قبض سے نجات دلاتی ہیں۔ان میں سے ہی ایک پھل انجیر بھی ہے اور اسے روزانہ کھانا معمول بنانا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جس سے آنتوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے۔انجیر کے استعمال کے درج ذیل طریقے قبض سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ انہیں ہمیشہ دور رکھیں گے۔

انجیر بھگو کر استعمال کرنا

چھوٹے حجم کا برتن لیں اور اس کو پانی سے بھرلیں، اس کے بعد 2 سے 3 ٹکڑے خشک انجیر کے بھگو کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ اگلی صبح اس پانی کو پی لیں جبکہ بھگوئی گئی انجیریں شہد کے ساتھ کھالیں۔ یہ خیال رکھیں کہ نہارمنہ ہی اس پانی کو پینا ہوگا، جس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوگا جبکہ انجیر میں موجود فائبر قبض سے لاحق ہونے والے دیگر مسائل خطرہ کم کرے گا۔ فائبر ہاضمے کے لیے بہترین جز ہے اور انجیر میں اس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے آنتوں کو متحرک کرنے میں مدد ملتی ہے اور قبض ہمیشہ دور رہتا ہے۔ ضروری نہیں کہ قبض کے شکار افراد ہی اس ٹوٹکے کو استعمال کریں کوئی بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے تاکہ کبھی معدے کے امراض کا سامنا نہ ہو۔

خشک انجیر کھانا

خشک انجیر کو کھانے کی عادت معدے کی صحت کو بہتر بناتی ہے، اس میں وٹامن بی سکس کافی زیادہ ہوتا ہے جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو مستحکم بناتا ہے جبکہ غذا کو ہضم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، جس سے بھی قبض سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔

انجیر کا شربت

اس شربت کو بنانے کے لیے ایک چھوٹی پتیلی لیں اور درمیانی آنچ والے چولہے پر رکھ دیں، اس کے بعد ایک کپ پانی ڈال کر ابالیں اور اس کے بعد خشک انجیر کے 2 ٹکڑوں کا پانی میں اضافہ کرکے اس وقت تک پانی ابالیں، جب تک انجیر نرم نہ ہوجائے۔ اس کے بعد یہ شربت گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ یہ شربت خالی پیٹ پینا ہی نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے جبکہ قبض کو ہمیشہ دور رکھتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں