توند کو گھلانے میں مددگار 5 مشروبات
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
fats breakfast tea

اگر تو آپ کی توند نکل آئے تو یقیناً شخصیت کا سارا تاثر خراب ہوجاتا ہے اور ذہنی پریشانی الگ ہوتی ہے۔

یقیناً ایسا ہونے پر سب لوگ اچھا نطر آنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اور اضافی چربی سے نجات حاصل کرنا مشن بنالیتے ہیں جو کہ مختلف سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھاتی ہے، جیسے ذیابیطس، امراض قلب وغیرہ۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند مشروبات آپ کو اس اضافی چربی تیزی سے گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔

سبز چائے

اس فہرست میں سب سے اوپر سبز چائے کا نمبر پے جو کہ اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ توند کی چربی کو گھلانے میں مدد دیتے ہیں۔ مختلف بی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبز چائے کو پینا معمول بنالینا توند کی چربی کو تیزی سے گھلاتا ہے۔

شہد۔دار چینی کا پانی

دار چینی میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی کا عمل بھی تیز ہوجاتا ہے، ایک چائے کا چمچ دار چینی گرم پانی میں شہد کے ساتھ ملا کر ہر صبح پی لیں، چند ہفتوں میں آپ نمایاں فرق محسوس کرسکیں گے۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ پتے کے سیال کو حرکت میں لانے کے لیے بہترین ہے اور توند سے نجات کے لیے معدے میں تیزابیت کی سطح کو بہتر رکھتا ہے۔ اس سرکے کو ہر صبح گرم پانی میں ملا کر نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔

پائن ایپل کا جوس

پائن ایپل کا جوس توند کی چربی کے لیے بہترین نسخہ ہے، اس میں موجود انزائمے پروٹین کو میٹابولزائز کرنے میں مددیتا ہے اور اضافی چربی کو گھلا دیتا ہے۔

پودینے کی چائے

پودینہ غذا کو تیزی سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اور چربی بننے سے روکتا ہے، اسی طرح پیٹ کو پھولنے نہیں دیتا جو کہ چربی کے اجتماع کے باعث اکثر لوگوں کو لاحق ہونے والا عارضہ ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں